🗓️
سچ خبریں:آکسفیم نے اپنی نئی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمنی شہریوں کو ہلاک کرنے کے لیے امریکی اور برطانوی ہتھیار استعمال کیے جاتے ہیں۔
بین الاقوامی تحقیقی اور امدادی ادارے آکسفیم نے دعوی کیا ہے کہ یمن کی جنگ میں سعودی اتحاد کی جانب سے امریکی اور برطانوی ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے گزشتہ سال کم از کم 87 یمنی شہری جاں بحق اور 136 دیگر زخمی ہوئے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی اتحاد نے جنوری 2021 سے فروری 2022 کے آخر تک یمن میں شہریوں پر کیے گئے اپنے سینکڑوں حملوں میں صرف لندن اور واشنگٹن کے فراہم کردہ ہتھیاروں کا استعمال کیا، یاد رہے کہ امریکہ کے بعد برطانیہ سعودی عرب کو ہتھیار فراہم کرنے والا دوسرا ملک ہے جبکہ یہی ممالک ایک طرف انسانی حقوق کی دہائیاں دیتے پھرتے ہیں اور دوسری طرف بے گناہ اور معصوم بچوں کو قتل کرنے کے بے دریغ اسلحہ فراہم کر رہے ہیں۔
امریکہ اور برطانیہ کی جناب سے جارحین کو اسلحہ فراہم کرنے پر اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری نے آج تک کوئی درعمل ظاہر نہیں کیا ہے اس لیے کہ انہیں تو اپنے ڈالروں کی فکر ہے نہ بے گناہ بچوں کی ، یہی وجہ ہے یمنی عوام سعودی اتحاد کے ساتھ امریکہ سمیت متعدد مغربی ممالک کو اس ملک کے بے گناہ عوام کے قتل میں برابر کا شریک سمجھتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی دہشتگردی پر خاموشی افسوسناک ہے: علی ظفر
🗓️ 12 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے
مئی
ملکی تاریخ کے سب سے بڑے وزیراعظم ریلیف پیکج کی تیاری
🗓️ 1 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملکی تاریخ کے سب سے بڑے وزیراعظم ریلیف
جون
سحر حیات نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
🗓️ 14 جون 2021لاہور (سچ خبریں)ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعدادکے حوالے سے پاکستان کی
جون
ایم این ایز کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد پیسے بچانے کیلئے قومی اسمبلی کے 220 ملازمین برطرف
🗓️ 2 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نے اخراجات کم کرنے کے لیے
مارچ
وزیر خارجہ نے یورپی پارلیمان میں منظور کردہ قرارداد کو مایوس کن قرار دیا
🗓️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) یورپی یونین کی خارجہ امور کمیٹی کے ساتھ ورچوئل
مئی
مقبوضہ بیت المقدس میں شوٹنگ کی کارروائیوں میں 7 صہیونی زخمی
🗓️ 14 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی اور صہیونی میڈیا اتوار کی صبح مقبوضہ بیت المقدس
اگست
عراق میں بجلی بحران کا ذمہ دار کون ہے؟
🗓️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے اس ملک میں بڑھتے
جولائی
امریکی F-22 لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات میں تعینات
🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں: امریکی F-22 لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن ہفتے سے ابوظہبی کے
فروری