?️
سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے پیر کی شب کہا کہ امریکی اتحاد کی ناکہ بندی نے یمن کے عوام کو محروم کر دیا ہے۔
المسیرہ چینل کے ساتھ گفتگو میں یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے یمن کے خلاف امریکی محاصرہ اور جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس سے بنیادی ڈھانچے اور خدمات پر بہت زیادہ اثر پڑا اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ناکہ بندی صحت کی خدمات، بجلی، صاف پانی اور سڑکوں کی فراہمی میں سب سے اہم رکاوٹ ہے جس کی وجہ سے یمنی عوام مشکلات کا شکار ہیں اور ان خدمات سے محروم ہو رہے ہیں نیز ان کے روز مرہ کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے مزید کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی چھوٹی موٹی حمایت کو روکنا امریکہ کی قیادت میں جارح ممالک کے اقدامات کا حصہ ہے تاکہ ہمارے ملک میں عوامی خدمات کی فراہمی کی صورت حال کو مزید خراب صورتحال کی طرف دھکیل دیا جائے۔
المشاط نے مزید کہا کہ قابل تجدید توانائیاں ان حلوں میں سے ایک ہیں جن کے بارے میں ہم بات کر رہے ہیں جو خدمات کی لاگت کو کم کر سکتے ہیں اور ان کے معیار اور تسلسل کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتے ہیں، یاد رہے کہ پچھلے ساتھ سال سے سعودی عرب نے امریکہ کی مدد اور سبز روشنی نیز صیہونی حکومت کی حمایت سے متحدہ عرب امارات سمیت متعدد عرب ممالک کے اتحاد کی صورت میں ، غریب ترین عرب ملک یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ، تاہم اس ملک پر7 سال تک جارحیت اور ہزاروں لوگوں کو ہلاک کرنے نیز اس کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے بعد بھی یہ ممالک نہ صرف اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے بلکہ یمنی مسلح افواج کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد انہیں کئی بار جنگ بندی کو قبول کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ خیالی دشمن بنانا بند کرے: چین
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کو کہا کہ واشنگٹن
جنوری
اسرائیل کے نئے وزیر اعظم کون ہیں؟مختصر تعارف
?️ 14 جون 2021سچ خبریں:نفتالی بینیٹ اسرائیل کے وزیر اعظم بن گئے ہیں ، وہ
جون
کیا ٹرمپ امریکہ کو ایک اور مہنگی جنگ میں گھسیٹ رہے ہیں؟
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: ڈیموکریٹک سینیٹرز کے رہنما چک شومر نے زور دے کر کہا
نومبر
امریکہ کے پاس افغانستان میں شکست کا تجربہ
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے جواب
ستمبر
عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے امریکی افواج کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا
?️ 25 جولائی 2021بغداد (سچ خبریں) عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے امریکی افواج کے
جولائی
آئی ٹی کے شعبے میں 20 سے 25 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف قابل عمل ہے، وزیراعظم
?️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی
جولائی
فلسطینی مزاحمت کے سامنے صیہونی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
?️ 12 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی انٹلی جنس اور فوجی خدمات کی ایک خفیہ رپورٹ کی
مئی
2014 سے اب تک روس پر 31,000 سے زیادہ امریکی اور مغربی پابندیاں لگائی جا چکی ہیں
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی خبر ایجنسی ریانووستی نے ایک تجزیاتی ویب سائٹ کاستلوم کے
دسمبر