🗓️
سچ خبریں:شام کےشہرالحسکہ میں واقع الفرات یونیورسٹی کے سربراہ نے اعلان کیا کہ امریکی غاصبوں اور ان کے کرائے کے فوجیوں نے الحسقہ شہر میں اس یونیورسٹی کی عمارتوں پر بمباری کی جس سے اسے شدید نقصان پہنچا۔
سانا خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں الفرات یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر طہ خلیفہ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کی عمارتوں پر امریکی قابضین اور ان سے وابستہ قسد ملیشیا کے حملےاور بمباری خطرناک تھی جو یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہزاروں طلبا کے لیے خطرہ ہے۔
الفرات یونیورسٹی کے سربراہ نے یہ نشاندہی کرتے ہوئے کہ "قسد” کے عسکریت پسندوں نے یونیورسٹی کے تکنیکی اور تجربہ گاہوں کا سامان چوری کر لیا ، کہا کہ چوری کیے گئے سامان کی قیمت کا تخمینہ دسیوں ارب لیرا ہے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز قسد ملیشیا نے الفرات یونیورسٹی پر حملہ کیااور زراعت کی فیکلٹی کو بند کر دیا نیز تعلیمی اور انتظامی عملے کو یونیورسٹی میں داخل ہونے سے روک دیا،قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے مشرقی اور شمال مشرقی شام پر قبضہ کر کے 28 سے زیادہ فوجی اڈے بنا رکھے ہیں، ان علاقوں میں قسد ملیشیا امریکی آلہ کار بن چکے ہیں۔
یادرہے کہ شام کے کچھ حصوں پر امریکی قبضے کا بنیادی مقصد شام کے تیل اور قدرتی وسائل کو لوٹنے کے علاوہ اس ملک کی سرزمین کے ایک حصے پر اپنی مستقل موجودگی برقرار رکھنے کی کوشش کرنا ہے۔
مشہور خبریں۔
یمن میں امریکی فوجی موجودگی قبضہ ہے:انصاراللہ
🗓️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:یمنی عوامی تنظیم انصاراللہ کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ نے
مارچ
مقتدی صدر کا سیاست سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان
🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:عراق کی صدر تحریک کے سربرہ مقتدی صدر نے سیاست کی
اگست
نیتن یاہو کا اقتدار آخری مراحل میں، اسرائیلی سیاستدان ان کی حکومت کے خاتمے کے لیئے متحد ہوگئے
🗓️ 2 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا اقتدار
جون
صیہونی وزیر جنگ غزہ میں کیا کر رہے ہیں؟
🗓️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ یوو گیلنٹ نے دعویٰ کیا کہ یہ
نومبر
سویڈن نے باضابطہ طور پر نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دی
🗓️ 17 مئی 2022سچ خبریں: نیٹو کے عدم پھیلاؤ پر روسی احتجاج اور مغربی فوجی
مئی
بینکوں کا مقررہ حد سے زائد کیش ڈپازٹس پر ماہانہ 5 فیصد فیس عائد کرنے کا اعلان
🗓️ 22 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) کمرشل بینکوں نے حکومت کے عائد کردہ
نومبر
ٹرمپ ہٹلر ہیں:ہلیری کلٹن
🗓️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:ہلیری کلنٹن نے گزشتہ ہفتے اوہائیو میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی
ستمبر
اسلام آباد ہائیکورٹ کا گٹھ جوڑ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیل کیلئے بنایا گیا، علی ظفر
🗓️ 14 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں سیاسی جماعتوں کو پُر امن جلسے
فروری