امریکہ ہمارے تیل کی لوٹ مار بند کرے:شام

امریکہ

🗓️

سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی طرف سے اس ملک کے تیل کی چوری کو بین الاقوامی قوانین سے متصادم قرار دیا۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دمشق امریکہ کے ہاتھوں شامی تیل اور دولت کی لوٹ مار کی مذمت کرتا ہے۔

شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے شامی تیل کی لوٹ مار سمیت ہمارے ملک کے خلاف امریکہ کے اقدامات بین الاقوامی انسانی قوانین سے متصادم ہیں،اس بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ شام چاہتا ہے کہ امریکہ دہشت گردی اور علیحدگی پسند ملیشیاؤں کی حمایت بند کردے نیز شامی سرزمین سے نکل جائے۔

قبل ازیں شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی تھی کہ امریکی قابض افواج شام کے تیل کے ذخائر کی چوری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، حال ہی انہوں نے میں الحسکہ، دیر الزور اور میں واقع کنوؤں سے درجنوں ٹینکر جن میں سیکڑوں ٹن تیل موجود تھا چوری کر کے عراق میں اپنے اڈوں میں منتقل کیے۔

ساتھ ہی دمشق نے شام سے امریکی قابض افواج کے انخلاء کی ضرورت پر تاکید کی ہے جبکہ ان فورسز کے مرکزی کمانڈ ہیڈ کوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ملک سے اس وقت تک انخلاء نہیں کریں گے جب تک یہ یقین نہ ہو جائے کہ شام میں داعش کی شکست ہو گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس ہیڈ کوارٹر کا دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شامی جیلوں سے امریکی فوجیوں کے ہاتھوں داعش کے عناصر کے فرار ہونے کی خبریں کئی بار شائع ہو چکی ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کروانا چاہتے ہیں

🗓️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت سائنس نے وفاقی حکومت سے پیپرا رولز

میں نے اپنے خون سے لکھا، فلسطین کو آزاد ہونا چاہیے

🗓️ 4 ستمبر 2023سچ خبریں: زمین پر حالیہ فلسطینی شہید کے خون کی شائع شدہ

وزیر اعظم نے بچے کی جان بچانے والے پولیس افسر کو قومی اعزاز دینے کا اعلان کیا

🗓️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی

امریکی سینیٹ پر بھی ریپبلکنز کا قبضہ

🗓️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:ریپبلکن پارٹی نے امریکی سینیٹ انتخابات میں 52 نشستیں حاصل کر

ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان

🗓️ 16 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے

خیبرپختونخوا: حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی

🗓️ 25 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) سنہ 2020 کے آخر میں ٹک ٹاک سال کی سب

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز

🗓️ 24 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ برس 8 فروری کو شیڈول انتخابات کے

دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کا الٹا اثر ہوا: وزیر اعظم

🗓️ 14 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان میں واشنگٹن کی کارروائیوں اور بیرون ملک اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے