امریکہ کی یوکرین کو قرضے کی فراہمی

یوکرین

🗓️

سچ خبریں:امریکی صدر نے یوکرین کو فوجی امداد میں تیزی لانے کے لیے کانگریس کی طرف سے دیے گئے نئے مینڈیٹ پر دستخط کردیے ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کی شام یوکرین کو قرض دینے کی سہولت کے لیے ایک قانون پر دستخط کیے ہیں، امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیڈن نے یوکرین کو فوجی امداد میں تیزی لانے کے لیے کانگریس کی جانب سے دیے گئے نئے مینڈیٹ پر دستخط کر دیے ہیں۔

امریکی صدر نے یوکرین لون فیسیلیٹیشن ایکٹ پر دستخط کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں لکھا، کہ میں یوکرین کےلیے ہتھیاروں کی ترسیل کو تیز کرنے کے فیصلے پر دستخط کر رہا ہوں کیونکہ یہ اہم ہے، آر آئی اے نووستی ویب سائٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں سے منظور شدہ دستاویز یوکرین کے لیے فوجی امداد کو آسان بنانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

خاص طور پر یوکرین کی حکومت یا دیگر مشرقی یورپی ممالک کو روسی جارحیت کا سامنا کرنے کی صورت میں یہ عارضی طور پر امریکی صدر کے دفاعی سازوسامان کو قرضہ دینے کے اختیار سے متعلق متعدد تقاضوں کو ہٹاتا ہے۔

در ایں اثنا ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ کانگریس میں ڈیموکریٹس یوکرین کے لیے بائیڈن کے 33 بلین ڈالر کے امدادی پیکج کو بڑھا کر 40 بلین ڈالر کرنا چاہتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

مسٹر آرا؛واشنگٹن کی سڑکوں پر بن سلمان کا لقب

🗓️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد کی تصاویر والے متعدد ٹرکوں نے وائٹ ہاؤس،

شدید اختلافات کے باوجود روس نے افغانستان پر نظر رکھنے کے لیئے امریکا کو اہم پیشکش کردی

🗓️ 18 جولائی 2021ماسکو (سچ خبریں) اگرچہ روس اور امریکا کے مابین شدید اختلافات اور

ملیشیا کے وزیر اعظم کا یحییٰ السنوار کی شہادت پر حیرت انگیز بیان

🗓️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے حماس کے سیاسی

امریکہ افغانستان میں کیوں اور کیسے واپس آنا چاہتا ہے؟

🗓️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:افغانستان سے آخری امریکی قابض فوج کے انخلاء کے بعد جو

نصراللہ جیت گئے:صیہونی عہدہ دار

🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدے دار

یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی سے تنازع حل نہیں ہوگا: اردوغان

🗓️ 4 فروری 2023سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ یوکرین کو ٹینکوں

حکومت کا 4 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

🗓️ 4 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے رواں مالی سال 4 اداروں کی نجکاری کا

اگر میں رہوں گا تو انہیں نقصان پہنچاؤں گا: بائیڈن کا اعتراف

🗓️ 13 اگست 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے