امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی غیر مشروط مدد زمانہ ختم

امریکہ

🗓️

سچ خبریں:امریکی کے جریدہ نے لکھا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حالیہ صہیونی مظالم سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے کہ اپنے مقولہ سے دستبردار ہوئے اور صیہونی حکومت کے لئے اپنی غیر مشروط حمایت کو ختم کرے۔
امریکی میگزین فارن پالیسی میں شائع ہونے والے امریکہ کے معروف نظریہ نگار اور ہارورڈ یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے شعبہ کے پروفیسر اسٹیفن والٹ کے ایک تجزیہ میں انھوں نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ صہیونی حکومت کے ساتھ اپنے "خصوصی تعلقات” کو ختم کرے،اس تجزیہ کا آغاز 12 روزہ جنگ کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی حکومت کے حالیہ مظالم کے ذکر سے ہوا اور کہا گیا کہ صہیونیوں اور فلسطینیوں کے مابین ہونے والی جھڑپوں کا تازہ ترین دور معمول کے مطابق ختم ہواجبکہ اس سیز فائر نے فلسطینیوں کی صورتحال کو مزید خراب کردیا کیونکہ اہم اور بنیادی مسائل بغیر حل کے باقی رہ گئے۔

تجزیہ کار نے صیہونی حکومت کے لئے امریکی حمایت روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ صہیونیوں اور فلسطینیوں کے مابین حالیہ جھڑپوں نے مزید ثبوت فراہم کیے کہ امریکہ کو اب تل ابیب کو غیر مشروط معاشی ، فوجی اور سفارتی مدد فراہم نہیں کرنا چاہیےبلکہ اسرائیل کے ساتھ خصوصی تعلقات رکھنے کے بجائے ، اسے اپنے تعلقات کو معمول سے کم کرنا چاہئے،اسرائیل کے ساتھ امریکہ کو اپنے خصوصی تعلقات کو ختم کرنے کے اسباب کی وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے مزید لکھا کہ صہیونی حکومت کوئی لبرل جمہوریت نہیں ہے جس میں تمام مذاہب اور نسلوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں بلکہ اسرائیل "صیہونیت کے اہداف” کے مطابق ، جان بوجھ کر یہودیوں کو دوسری نسلوں اور مذاہب سے بالاتر سمجھتا ہے۔

واضح رہے کہ رپورٹ کے مطابق صہیونی عہدیداروں اور رہنماؤں نے فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیاں تیار کیں جبکہ فلسطینیوں کے جائز سیاسی حقوق کو نظرانداز کیا اور ان کے ساتھ مقبوضہ علاقوں میں دوسرے درجے کے شہریوں کی طرح سلوک کیا جبکہ وہ آج بھی صیہونی حکومت کے تحفظ کے لیے غزہ ، مغربی کنارے اور لبنان کےرہائشیوں کو ہلاک کررہے ہیں اور ان کے خلاف بے دریغ فوجی طاقت استعمال کرتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

روس جنگ کی سالگرہ پر فتح کا اعلان کرنے کی تیاری کر رہا ہے:یوکرین  

🗓️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:یوکرین کی انٹیلی جنس سروس نے دعویٰ کیا ہے کہ

امریکہ کی یوکرین کو مزید 300 ملین ڈالر کی فوجی امداد

🗓️ 4 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ یوکرین کو مزید 300 ملین ڈالر کی فوجی امداد بھیجے

عالمی بینک نے سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ 40 ارب ڈالر لگایا ہے، شیریٰ رحمٰن

🗓️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن

ازبکستان اور پاکستان کے درمیان مختلف مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط

🗓️ 4 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان ازبکستان  کے حوالے سے جاری کئے گئے مشترکہ

برطانیہ فلسطینی عوام کے خلاف

🗓️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:لندن نے فلسطینی عوام کے خلاف اپنی دشمنانہ پالیسیوں کو جاری

البانیہ کے ایران مخالف اقدامات کی سعودی حمایت

🗓️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:     سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران

ایران نے اپنے پڑوسی ممالک کے لیئے اہم پیغام جاری کردیا

🗓️ 15 جون 2021تہران (سچ خبریں)  ایران نے اپنے پڑوسی ممالکے لیئے اہم پیغام جاری

شامی فوج نے النصرہ دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا

🗓️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: شام میں ترکی اور مغرب کی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے