امریکہ کیسے مانے گا کہ یوکرین جنگ ہار چکا ہے؟

امریکہ

🗓️

سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن حکومت کیف حکومت کے دہشت گردانہ منصوبوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ یہ فوجی مدد اور حمایت صرف مزید متاثرین اور مصائب کا باعث بن رہی ہے۔

امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کیف کے لیے واشنگٹن کی مالی اور فوجی امداد کے جاری رہنے کا ذکر کرتے ہوئے یوکرین کی حکومت کے منصوبوں کو دہشت گرد قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین کے جوابی حملے کیسے ہوں گے؛امریکہ کیا کہتا ہے؟

ماسکو کے سفارت خانے سے شائع ہونے والے ایک بیان میں انتونوف نے لکھا کہ اپنے یوکرینی ایجنٹوں کو ہتھیاروں کے انجیکشن اور سپلائی پر مبنی واشنگٹن کے اقدامات اخلاقیات اور عقل سے بالاتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے آپ کو یوکرین قربان کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ،تاہم منافقانہ طور پر اس جمہوریہ کی مدد کرنے کی بات کرتا ہے، وہ رائے عامہ کو منحرف کرتا ہے جبکہ اپنی پالیسی کے حقیقی ارادوں اور مقاصد کو چھپاتا ہے۔

کیف کو 400 ملین ڈالر مالیت کا ایک اور فوجی امدادی پیکج فراہم کرنے کے امریکہ کے منصوبے کے جواب میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکہ کی اس جارحیت کا نتیجہ صرف موت اور مصیبت میں اضافہ ہے۔

روسی سفیر نے کہا کہ ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ امریکی عوام کے پیسے سے خریدے گئے میزائل اور گولہ بارود شہروں کو تباہ کر دیں گے اور زمین پر گولہ بارود اور بم پھیلا کر لوگوں کو معذور کریں گے۔

امریکہ میں تعینات روس کے سفیر نے کہا کہ واشنگٹن جب کسی جنگ میں داخل ہوتا ہے تو پھر آپ کو روک نہیں سکتا،اس کے فوجی ڈیزائنرز اور آئیڈیلسٹ صورتحال کا عقل سے جائزہ لینے کے بجائے کیف کے مجرموں کے دہشت گردانہ منصوبوں کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوکرینی دہشتگردوں نے کریملن پل کو نشانہ بنایا جو فوجی تنصیبات کا حصہ نہیں تھا اور روسی مسلح افواج کو سامان کی فراہمی اور بھیجنے کے لیے طویل عرصے سے اس کا استعمال نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کیا یوکرین جنگ جیت سکتا ہے؟ امریکی سیاستداں کیا کہتے ہیں؟

روسی سفارتکار نے مزید کہا کہ اور کتنے امریکی بریڈلی ٹینک جلیں گے اور تباہ ہوں گے تو امریکی لیڈروں کو یہ سمجھ میں آئے گا کہ ہمارے ملک کو زمینی لڑائی میں شکست دینے کی کوشش کا صرف ایک ہی نتیجہ نکلے گا اور وہ ہوگا ذلت آمیز شکست،یاد رہے کہ امریکی حکومت نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ یوکرین کو مزید 400 ملین ڈالر کا فوجی امدادی پیکج فراہم کرے گی۔

مشہور خبریں۔

مہنگائی میں اضافے سے قوت خرید بھی بڑھ گئی

🗓️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے

سعودی حکومت کو امریکی انٹیلی جنس اور لاجسٹک سپورٹ کم کرنے کی منظوری

🗓️ 24 ستمبر 2021سچ خبریں: ال مانیٹر ویب سائٹ کے مطابق امریکی پارلمنٹ نمائندوں نے

مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں میں بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا

🗓️ 16 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں میں بھارت کا یوم

خیبرپختونخوا میں انتخابات کا معاملہ: تحریک انصاف نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

🗓️ 11 اپریل 2023خیبرپختونخوا 🙁سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے معاملے پر پاکستان تحریک

عرب ممالک نے لبنان کو بچانے کے لیے ایک بیرل تیل بھی نہیں بھیجا :عطوان

🗓️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے اردن کی بجلی اور مصری گیس کے شام

چین 2030 تک ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج بن جائے گا:انگلینڈ

🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں:اعلیٰ برطانوی انٹیلی جنس عہدہ دار نے کہا کہ چین 2030

سری لنکا کے فراری صدر نے استعفیٰ دیا

🗓️ 15 جولائی 2022سچ خبریں:   سری لنکا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر مہندا یاپا نے جمعہ

قومی اسمبلی سے استعفوں پر پی ٹی آئی اراکین کا یو ٹرن

🗓️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے