?️
سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب نے یوکرین کو خبردار کیا کہ واشنگٹن ہمیشہ اپنے اتحادیوں کو تنہا چھوڑ دیتا ہے لہذا آپ کا حشر بھی اس سے مختلف نہیں ہوگا۔
اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی سلامتی کونسل کے نائب اور اس ملک کے سابق صدر دمتری میدویدیف نے یوکرین کو خبردار کیا ہے کہ امریکہ ہمیشہ اپنے اتحادیوں کو تنہا چھوڑ دیتا ہے اور آپ کا حشر بھی اس سے مختلف نہیں ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق میدویدیف نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر لکھا کہ امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے بعد ریپبلکنز نے ایوان نمائندگان کا کنٹرول سنبھال کر یوکرین کے لیے امریکی حمایت کے خاتمے کا آغاز قرار دیا،انہوں نے مزید کہا کہ ریپبلکنز نے وعدہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کو امریکہ کی جانب سے دی جانے والی مالی امداد کا مزید جائزہ لیں گے۔
واضح رہے کہ یوکرین کو بھیجی جانے والی امریکی امداد کا معاملہ ایک پیچیدہ مسئلہ بنتا جا رہا ہے اور کانگریس ارکان اس بات کی تحقیقات کرنا چاہتے ہیں کہ یہ امداد کے طور دی جانے والی اتنی بھاری رقم کہاں جاتی ہے، سابق روسی صدر نے مزید کہا کہ اس کا اطلاق ان دسیوں ارب ڈالرز پر بھی ہوگا جن کی جو بائیڈن نے حال ہی میں درخواست کی ہے۔
اسی دوران روسی سلامتی کونسل کے نائب نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یوکرین کی مالی امداد ماسکو کے خلاف امریکی سیاسی اشرافیہ کے روسوفوبک منصوبے کے حصے کے طور پر جاری رہے گی۔ تاہم یہ مسئلہ بہت مشکل تر ہوتا جائے گا اور امریکہ کے عام لوگ آہستہ آہستہ حقیقت کو سمجھ جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں پر فلسطینیوں کا حملہ
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: آرین الاسود استقامتی گروپ نے اعلان کیا ہے
دسمبر
سی سی ڈی کے ڈر سے بڑے بڑے غنڈے قرآن اٹھا کر معافیاں مانگ رہے ہیں۔ مریم نواز
?️ 22 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سی
جولائی
حمل کے ساتھ فوٹوشوٹ کروانے پر ثروت گیلانی کو تنقید کا سامنا
?️ 25 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حمل کے ساتھ فوٹوشوٹ کروانے پر ثروت گیلانی کو
دسمبر
ایسی حکومت جس کی ذات میں وحشی پن شامل ہے
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:شام کی عوامی اسمبلی کے رکن رافت بیکر نے یہ بیان
جولائی
پنجاب حکومت صوبے کے دیہات میں پلے گراونڈز بنا رہی ہے
?️ 8 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار
دسمبر
یمنی انصاراللہ کا امریکہ پر الزام
?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ کے ترجمان نے ٹویٹر پر لکھا کہ واشنگٹن
مارچ
تمام محاذوں پر جنگ بند ہونی چاہیے: ہاریٹز
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار کے مطابق اسرائیل کو تمام محاذوں پر جنگ
اکتوبر
بہت جلد ایران کے بارے میں فیصلہ کروں گا:ٹرمپ
?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے
اپریل