امریکہ کا طالبان کے ساتھ سفارتی تعلقات معطل کرنے کا اعلان

امریکہ

?️

سچ خبریں:امریکہ نے طالبان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے افغانستان سے اپنا سفارتی مشن قطر منتقل کر دیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی سفارتی مشن معطل کر کے قطر منتقل کردیا ہے۔ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا کہ نئی افغان حکومت سے تعاون امریکی مفاد کی روشنی میں کیا جائے گا، انسانی بنیادوں پر امداد جاری رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ امداد طالبان کے بجائے عالمی اداروں سے افغان عوام تک پہنچائیں گے، ہم قطر اور ترکی کی کوششوں کو سراہتے ہیں، خطے اور دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا، ایک لاکھ 23ہزار سے زائد افراد کو افغانستان سےبحفاظت منتقل کیا، افغانستان میں سو سے دو سو کےقریب امریکی رہ گئے ہیں تاہم صحیح تعداد کا تعین کر رہے ہیں۔

انٹونی بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ معلوم کر رہے ہیں کہ امریکی افغانستان سےنکلنا چاہتے ہیں یا نہیں،ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سفری دستاویزات رکھنے والوں کو ملک سےجانے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ افغانستان سے 20 سال بعد امریکہ کا قبضہ ختم ہوگیا، امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلاء مکمل ہونے کی تصدیق کردی، امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل میکنزی نے بھی افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا مکمل ہونے کی تصدیق کی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

ناسا کی ٹیم کے ساتھ باربی ڈول بھی خلا کا سفر کرے گی

?️ 21 مارچ 2021ماسکو(سچ خبریں) لڑکیوں کی پسندیدہ اور دلعزیز باربی ڈول کو بھی ناسا

یمنی بھائیوں نے ثابت کردیا کہ ہم اکیلے نہیں:حماس

?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین قسام بریگیڈ

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت بھی 6 روپے 30 پیسے بڑھادی

?️ 16 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا

ہرگز ذلت برداشت نہیں کریں گے:انصاراللہ

?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے اس بات پر

پاکستان کی ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ہالینڈ میں

امریکہ لبنان میں صیہونی جرائم کی حمایت کیوں کرتا ہے؟

?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ، مغرب اور اسرائیل کے عسکری-سیکیورٹی اتحاد کے خلاف، بہترین

’آرڈیننس لانے ہیں تو پھر پارلیمان کو بند کر دیں‘، نیب ترامیم کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

?️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے