?️
سچ خبریںامریکہ نے یوکرینی صدر کے روس کو سکیورٹی کونسل سے نکالنے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روس کو اس ادارے سے نکالا نہیں جاسکتا۔
امریکہ نے روس کو سکیورٹی کونسل سے نکالنے کے یوکرائن کے صدر زلنسکی کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم روس کو سکیورٹی کونسل سے نہیں نکال سکتے،رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندہ لینڈا توماس گرینفیلڈ نے ایم ایس این بی سی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو سکیورٹی کونسل سے نکالنا ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد سکیورٹی کونسل کو اقوام متحدہ نے تشکیل دیا اوراس وقت سے روس سکیورٹی کونسل کا رکن ہے یہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے امریکہ بدل نہیں سکتا، یاد رہے کہ اس سے قبل یوکرائن کے صدر زلنسکی نے سکیورٹی کونسل کو تحلیل کرنے یا روس کو سکیورٹی کونسل سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا، زلنسکی نے مغربی ممالک کی حمایت میں روس پر بوچا شہر میں جنگي جرائم کے ارتکاب کا بھی الزام عائد کیا۔
واضح رہے کہ یوکرائن کے صدر کے اس الزام کو روس پہلے ہی مسترد کرتے ہوئے کہہ چکا ہے کہ اس نے یوکرائن میں عام شہریوں کو ہلاک نہیں کیا اور نہ ہی غیر فوج تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
مشہور خبریں۔
جرمن میڈل آف آنر اور صہیونی مورخ کی نامزدگی منسوخ
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: اسرائیلی مؤرخ جیڈون گریفتھ کی جانب سے بوسنیا اور ہرزیگوینا
جنوری
وزیر اعظم نے اپنے برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا
?️ 7 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور برطانوی ہم منصب بورس جانسن
جون
خصوصی کابینہ کمیٹی کا اجلاس،پاکستان اور برطانیہ میں ریٹرنز اینڈ ریڈامیشن اور مجرمان حوالگی معاہدوں پر گفتگو
?️ 14 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت خصوصی کابینہ کمیٹی
مارچ
امریکی فوج میں ذہنی عارضے میں مبتلا افراد کی بھرتی
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
دسمبر
تین عرب ممالک کے بحرانوں میں امریکہ کا ہاتھ؛ شامی رکن پارلیمنٹ کا انکشاف
?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:شامی رکن پارلیمنٹ نے پیر کے روز خطے کے تین عرب
اگست
رانا ثنا اللہ کا 17 مئی کے بعد عمران خان کی دوبارہ گرفتاری کا عندیہ
?️ 13 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے 17 مئی یا
مئی
واٹس ایپ نے ڈبلیو ایچ او سے اشتراک کر لیا
?️ 8 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے
اپریل
ایران نے امریکی ڈیٹرنس کے ساتھ کیا کیا؟صیہونی ذرائع ابلاغ
?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ ایران
اپریل