?️
سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے حال ہی میں افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بیانات دیئے ہیں جواس جنگ زدہ ملک میں اپنی موجودگی جاری رکھنے کے لئے قابض واشنگٹن کے بہانے کی نشاندہی کرسکتے ہیں جبکہ بائیڈن انتظامیہ بظاہر افغانستان چھوڑ رہی ہے۔
سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے یہ کہتے ہوئے کہ یہ معاملہ نہیں ہے کہ افغانستان پر طالبان کا تسلط ناگزیر ہے، طالبان کو شکست دینے کے لئےافغانیوں کو امریکہ اور نیٹو کی مالی مدد کا دعوی کیا،کربی نے سی این این کو بتایا کہ ریاستہائے متحدہ اور نیٹو کے اتحادی افغانوں کو مالی امداد فراہم کرتے رہیں گے اور ان کی مدد کے لئے وہاں موجود رہیں گےتاہم یہ مسئلہ ان پر منحصر ہے کہ کس حد تک چاہتے ہیں۔
امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے سی این این کودیے جانے والےانٹرویو میں کہا کہ افغانستان میں سلامتی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،کربی نے سی این این کو بتایا کہ آج ہم جس چیز کا مشاہدہ کر رہے ہیں وہ اس ملک میں بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورتحال ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ طالبان افغانستان میں وسطی علاقوں پر قابض ہوچکے اور ہم افغانستان کے وسطی علاقوں پر ان کے تسلط کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو ایک اہم مسئلہ ہے۔
آئی آر این اے کے مطابق ایک طرف پینٹاگون کے ترجمان نے طالبان کے افغانستان پر دوبارہ قبضے پر تشویش کا اظہار کیا دوسری طرف امریکی فوج 20 سال کی موجودگی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے قبضے کے بعد تیزی سے ملک چھوڑ رہی ہے۔
یادرہے کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملہ کے بعد امریکہ نے طالبان کو ختم کرنے کے لئےاور دہشت گردی کا مقابلہ کر کے افغانستان پر حملہ کیا تھا ،تاہم اب وہ 20 سال کے فوجی قبضے اور عدم تحفظ ایجاد کرکے افغانستان سے فرار ہو رہا ہے،قابل ذکر ہے کہ واشنگٹن کے لئے اس کا نتیجہ ویتنام جنگ سے بھی بدتر تھا۔
مشہور خبریں۔
امریکی محکمہ خارجہ کا دایرہ کم ہون کا امکان
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: پولیٹیکو ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر
مارچ
کیا اسرائیل نے حماس کو شکست دی ہے؟ صیہونی فوج کے جھوٹے دعووں کا پردہ فاش
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے
اکتوبر
پڑوسی ممالک میں رنگین انقلاب نہیں آنے دیں گے:روس
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:روسی صدر نے کہا کہ کچھ اندرونی اور بیرونی قوتیں قزاقستان
جنوری
آیت اللہ خامنہ ای کے امریکی طلباء کے نام اہم خط پر بین الاقوامی ردعمل
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کے امریکی طلباء کے نام اہم
جون
مغرب نے فرانس کی مذمت کس لئے کی؟
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:مغرب کے شمال میں واقع تانگیر شہر کے متعدد باشندوں نے
جنوری
امریکی غاصبوں کے ہاتھوں شام کے تیل وسائل کی چوری کا سلسلہ جاری
?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی قابض افواج کے
جولائی
پولیس کی طرف بڑھنے والے ہاتھ توڑ دیں گے، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب
?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے
مارچ
ٹرمپ کی ایک بار پھر تاریکن وطن کی توہین
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن
اکتوبر