?️
امریکہ کا اصل منصوبہ بندی ونزوئیلا میں حکومت بدلنا ہے
برطانوی اخبار فائنانشل ٹائمز نے اپنی تازہ رپورٹ میں ماہرین کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ونزوئیلا کے قریب فوجی موجودگی میں اضافہ صرف منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے لیے نہیں بلکہ اس کا اصل مقصد صدر نیکلاس مادورو کی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے تقریباً 30 سال قبل کیریبین سمندر میں اپنی بحری اور فضائی افواج کی تعیناتی منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے طور پر شروع کی تھی، لیکن اب واشنگٹن کا ہدف مکمل طور پر تبدیل ہو چکا ہے۔
امریکی پالیسی کا موجودہ مرکز مادورو حکومت پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ صدر اور ان کے قریبی ساتھیوں کو استعفیٰ یا اقتدار کی منتقلی پر مجبور کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق، امریکہ نے ہدفی فوجی کارروائی کے ذریعے مادورو یا ان کے قریبی عہدیداروں کو گرفتار یا ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔
ایک اپوزیشن عہدیدار نے انکشاف کیا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکمتِ عملی براہِ راست فوجی مداخلت نہیں بلکہ فوجی طاقت کے مظاہرے کے ذریعے سیاسی اہداف حاصل کرنا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان آنا کیلی کے مطابق، ٹرمپ امریکہ کے تمام ذرائع استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ منشیات کی اسمگلنگ کو روکا جائے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
دوسری جانب، وزارتِ خارجہ کے ترجمان ٹامی پیگوٹ نے دعویٰ کیا کہ مادورو "غیر قانونی صدر ہیں، جو امریکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔فائنانشل ٹائمز کے مطابق، واشنگٹن کی توجہ ونزوئیلا کے وسیع تیل کے ذخائر، سونا، ہیرے اور قیمتی معدنیات پر ہے۔
رپورٹ میں یاد دلایا گیا کہ یہ ملک کبھی امریکہ کا قریبی اتحادی تھا لیکن چاویز کے دور میں روس، چین اور ایران کے قریب چلا گیا۔امریکہ نے مادورو کی گرفتاری کے لیے 50 ملین ڈالر کا انعام بھی مقرر کر رکھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ ونزوئیلا کو نامکمل کام سمجھتے ہیں کیونکہ اپنی پہلی مدتِ صدارت میں وہ مادورو کو اقتصادی پابندیوں اور اپوزیشن حکومت کی حمایت کے ذریعے ہٹانے میں ناکام رہے تھے۔
واشنگٹن کے تھنک ٹینک مرکز برائے بین الاقوامی و اسٹریٹجک مطالعات کے ماہر رایان برگ کے مطابق، "اب امریکی مہم کا مقصد واضح طور پر حکومت کی تبدیلی ہے۔کچھ رپورٹس کے مطابق، کاراکاس حکومت نے دباؤ کے تحت امریکہ سے خفیہ مذاکرات کیے اور ممکنہ طور پر اقتدار نائب صدر دلسی رودریگز کے حوالے کرنے پر غور کیا۔
ونزوئیلا کی سابق اپوزیشن نمائندہ ونسا نیومن نے دعویٰ کیا کہ امریکی منصوبہ اب مادورو کو گرفتار یا ہٹانے پر مرکوز ہے۔امریکی بحری جہازوں اور جنگی طیاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جسے ماہرین نفسیاتی اور معلوماتی جنگ قرار دیتے ہیں تاکہ چاویستا تحریک سابق صدر چاویز کے حامیوں کے اندر انتشار پیدا کیا جا سکے۔
ادھر، نکلاس مادورو نے اپنی فوج کو ممکنہ غیر ملکی جارحیت کے خلاف تیار رہنے کا حکم دیا ہے، تاہم فوجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ونزوئیلا کی فوج کمزور ہے اور اس کے بیشتر ہتھیار قابلِ استعمال نہیں رہے۔
اپوزیشن رہنما ماریا ماچادو، جنہیں امن کا نوبل انعام بھی مل چکا ہے، دعویٰ کرتی ہیں کہ پچھلا صدارتی انتخاب دھاندلی سے جیتا گیا تھا اور وہ امید کرتی ہیں کہ امریکہ کی مداخلت سے اقتدار کی منتقلی ممکن ہوگی۔
فائنانشل ٹائمز کے مطابق، سب کچھ ونزوئیلا کی فوج کے موقف پر منحصر ہے کہ آیا وہ مادورو کو ہٹاتی ہے یا نہیں، اور کیا ٹرمپ صرف حکومت کی تبدیلی پر مطمئن ہوں گے یا پورے چاویستا نظام کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ایک امریکی تاجر نے بھی کہا ہے کہ ٹرمپ کا اصل مقصد ونزوئیلا کا تیل اور معدنی وسائل حاصل کرنا ہے، جبکہ حکومت کی تبدیلی صرف اس کے لیے ایک ذریعہ ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
قرآن کی توہین کے پیچھے کون لوگ ہیں؟
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں:مغربی ممالک کے دوہرے معیار اور بے حسی کا مشاہدہ قرآن
جولائی
بھارت نے فیٹف فورم کو سیاسی کرنے کی کوشش کی ہے: وزیر خارجہ
?️ 27 جون 2021ملتان (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت
جون
پی ٹی آئی نے حکومت سازی کیلئے حکمتِ عملی طے کرلی
?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے حکمتِ عملی
فروری
شہدا ءکی بےمثال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب
?️ 14 اگست 2021لاہور ( سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم آزادی کے
اگست
یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کا امریکہ کے نام اہم پیغام
?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے اپنےملک میں امریکی مداخلت
مارچ
میں بھی قاتلانہ حملے کا شکار ہوں: سارہ نیتن یاہو
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے مطابق نیتن یاہو
نومبر
قدس فورس کے نائب سربراہ کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال
?️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:سپاہ پاسدران کےشعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں اپنی ذیلی
اپریل
شہدا کے خاندان کی قربانیوں کا قرض قوم نہیں اتار سکتی۔ محسن نقوی
?️ 28 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ
جولائی