امریکہ نے حسن نصراللہ سے کیا کہا ہے؟

امریکی

?️

سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل میں اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے کوآرڈینیٹر نے اعلان کیا کہ امریکی حکومت جمعے کے روز حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی تقریر پر گہری نظر رکھے گی۔

روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل میں اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے جمعے کے روز حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصراللہ کے لیے ہمارا پیغام یہ ہے کہ خطے میں تنازعات کی توسیع نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سید حسن نصر اللہ کی تقریر پر صہیونی میڈیا کا رد عمل

انہوں نے کہا کہ ہم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی تقریر کو قریب سے دیکھ رہے ہیں،ان کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ خطے میں جنگ اور کشیدگی نہ پھیلے۔

لبنان کی اسلامی مزاحمت سے متعلقہ خبری ذرائع نے کل منگل کو اعلان کیا کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ چند دنوں بعد جمعہ کو بیروت کے وقت کے مطابق 15:30 پر خطاب کریں گے،سید حسن نصراللہ کا یہ خطاب غزہ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بہت دلچسپ ہوگا۔

پیر کے روز لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے منسوب میڈیا آفس کی جانب سے ایک بامعنی مختصر کلپ کی ریلیز نے میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی،اس مختصر کلپ میں لبنان کی سید نصراللہ کیمرے کے فریم سے باہر نکلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، حزب اللہ سے منسوب میڈیا آفس نے سورہ اسرا کی آیت نمبر 5 کے ساتھ چند سیکنڈ کا یہ کلپ شائع کیا ہے۔

حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نعیم قاسم نے تاکید کی کہ عرب ممالک کے حکمران جان لیں کہ انشاءاللہ مزاحمت مضبوط، ثابت قدم اور فاتح ہے ،یہ مسئلہ مستقبل میں ثابت ہوگا۔

انہوں نے عرب ممالک کے حکمرانوں سے مزید کہا کہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اسرائیل کا نظریہ آپ کو اور آپ کے عوام کو اپنے پیروں تلے کھینچنا ہے،غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک مثال ہے،اس کے بعد تمہاری باری آئے گی مگر یہ کہ تم اسرائیل کے غلام بن جاؤ۔

یاد رہے کہ اسرائیل کا نعرہ فرات سے نیل تک ہے، فلسطین کی حمایت میں سامنے آئیں،مظاہرے کریں، صیہونیوں پر پبندیاں عائد کریں، اپنے لوگوں کو مکمل آزادی کے ساتھ اظہار خیال کرنے دیں،فلسطین اور بیت المقدس کی حمایت کا اعلان کریں،یہ ظلم کو کچلنے کا موقع ہے۔

مزید پڑھیں: صیہونی حکام سید حسن نصراللہ کی تقریریں اتنے غور سے کیوں سنتے ہیں؟

اس سے قبل حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ مزاحمتی جنگجوؤں نے مالکیہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں صیہونی حکومت کے فوجیوں کا بغور مشاہدہ کرنے کے بعد فوری طور پر انہیں نشانہ بنایا ،انہیں یقین ہے کہ دشمن کو نقصان پہنچا ہے۔

حزب اللہ نے اعلان کیا کہ مزاحمتی جنگجوؤں نے شبعا کے میدانوں میں صہیونی مقام سمکہ کو نشانہ بنایا۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کے ساتھ دوستی کے بارے میں صیہونیوں کی خوش فہمی

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر خارجہ نے مستقبل قریب میں ریاض کے ساتھ

وزیر خارجہ اہم مشن پر ترکی پہنچ گئے

?️ 18 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن

امریکہ کے حالیہ اقدامات پر چین کا ردعمل

?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے پیر

حسین الشیخ فلسطینیوں میں کیوں منفور ہے؟

?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: محمود عباس، فلسطینی خود مختار اتھارٹی کے سربراہ، نے حسین

کیا امریکہ کو دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ ہے؟ ٹرمپ کی وارننگ

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں اپنے حامیوں کے

امریکی ذہنیت پر سرد جنگ کا غلبہ

?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یوکرین جنگ پر چین کے

امریکا میں پاکستان کی سفارتی جائیداد سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو فروخت

?️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی دارالحکومت میں پاکستانی سفارت خانے کی جائیداد کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے