امریکہ نے اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لیے تائیوان کا سہارا لیا ہے:چینی سفیر

امریکہ

?️

سچ خبریں:ماسکو میں چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ امریکہ سرد جنگ کے دور کی سیاست کا عادی ہونے کی وجہ سے دنیا کو اپنی بالادستی کے بغیر قبول کرنے کو تیار نہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں چینی سفیر نے امریکہ سے کہا کہ وہ اپنی بالادستی برقرار رکھنے کی کوششیں بند کرے،اسپوٹنک کو انٹرویو دیتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ امریکہ کو بیدار ہو کر اپنی عالمی بالادستی کو برقرار رکھنے کی کوششیں بند کر دینی چاہیے، جس میں روز بروز تیزی سے کمی آ رہی ہے۔

چینی اعلیٰ سفارت کار نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اب بھی سرد جنگ کی ذہنیت کا شکار ہے،لیکن اب وقت آگیا ہے کہ وہ جاگے اور دنیا میں اپنی بالادستی کو برقرار رکھنے کی اپنی فضول کوششوں کو بند کریں،ہانہوئی نے مزید کہا کہ امریکہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے ہتھیار استعمال کرنے سے نہیں ہچکچاتا اور چین کو محدود کرنے کے لیے تائیوان کے مسئلے کا سہارا لینے کی کوشش کر رہا ہے۔

چین کے سینئر سفارت کار نے واشنگٹن کے حالیہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ متحد چین اصول کی خلاف ورزی اور آبنائے تائیوان میں کشیدگی پیدا کرنے کی مثال ہے،انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے سے امریکہ اور چین کے تعلقات کو شدید دھچکا لگا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

پنجاب اسمبلی انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

?️ 8 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن پاکستان نے 30 اپریل بروز اتوار

بشار الاسد کا اپنے پاکستانی ہم منصب کے نام پیغام

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:حالیہ برسوں میں حکومت پاکستان نے علاقائی اور غیر علاقائی طاقتوں

صحت انصاف کارڈ کے نظام کی مزید بہتری کے لئے  وزیراعظم کا اہم فیصلہ

?️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ  کے

عراق میں الحشد الشعبی کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے بتایا کہ ہلیوا اور حویجہ سامرا ہوائی اڈوں

نیتن یاہو کی گستاخانہ تجویز پر سعودی عرب کا ردعمل

?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن

پاکستان انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب

?️ 20 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو 21 ویں مرتبہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی

پاکستان ، ایران عوامی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے براہ راست پروازوں میں اضافہ

?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان اور  اسلامی جمہوریہ ایران نے دونوں پڑوسی ممالک

انسٹاگرام نے مزید سہولیات فراہم کردیں

?️ 21 جنوری 2022کیلیفورنیا( سچ خبریں)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے اپنی تخلیق کاروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے