?️
امریکہ میں سیاسی تنازع، عوامی مشکلات کے دوران ٹرمپ کی شاہانہ تزئینات پر ہنگامہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں پرتعیش تزئین و آرائش کی ایک ویڈیو جاری کیے جانے کے بعد ملک میں سیاسی گرما گرمی بڑھ گئی ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کو حکومتی تعطل اور شدید معاشی دباؤ کا سامنا ہے، جس نے عوامی ناراضگی کو مزید ہوا دی ہے۔
ہفت روزہ نیوزویک کے مطابق، ٹرمپ نے حال ہی میں ٹی وی میزبان لورا اَنگرہم کو وائٹ ہاؤس کا ایک خصوصی دورہ کرایا، جہاں انہوں نے نئی تزئینات، سنہری سجاوٹوں، نقش و نگار اور ایک نئے ڈانس ہال کی تعمیر کا مظاہرہ کیا۔ ویڈیو میں دکھائے گئے مناظر نے ڈیموکریٹ اراکین کو برہم کر دیا، جنہوں نے اسے عوامی مشکلات کے دورانشاہانہ دکھاوا قرار دیا۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان ڈیوِس اِنگل نے تنقید کے جواب میں کہا کہ صرف وہی لوگ جو ٹرمپ مخالف جنون میں مبتلا ہیں، اسے مسئلہ سمجھتے ہیں
تاہم، سابق نائب ترجمان اینڈریو بیٹس (دورِ حکومتِ جو بائیڈن) نے اس اقدام پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جب فوڈ اسٹیمپ‘‘ (SNAP) جیسے غذائی امدادی پروگراموں کے لیے فنڈ فراہم کرنے سے گریزاں ہے، ٹرمپ اپنی توجہ پرتعیش تزئینات پر مرکوز کر رہے ہیں۔ بیٹس نے ایک بیان میں کہا:
یہ وہی صدر ہے جو عدالت میں مزدور طبقے کے خاندانوں کے لیے غذائی امداد روکنے کی کوشش کر رہا ہے، اور اب اپنا وقت سونے کے جھاڑ فانوس اور رقص گاہوں پر ضائع کر رہا ہے۔
ڈیموکریٹ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے یہ اقدامات عوامی مصائب سے ان کی بے تعلقی کو ظاہر کرتے ہیں۔ ان کے بقول، ایسے وقت میں جب لاکھوں امریکی مہنگائی اور بے روزگاری کے بحران سے دوچار ہیں، وائٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش پر خطیر رقم خرچ کرنا غیر اخلاقی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ لورا اَنگرہم، جنہیں ٹرمپ نے خود مدعو کیا تھا، نے بھی اس "شاہی دورے” کو طنزیہ انداز میں پیش کیا۔ کئی ناقدین نے وائٹ ہاؤس کی نئی تزئینات کو ٹرمپ کے ذاتی ہوٹلوں اور مار-اے-لاگو ریزورٹ کے طرز پر قرار دیا۔
رپورٹس کے مطابق، وائٹ ہاؤس کے تاریخی مشرقی ونگ میں ایک نیا تقریباً 1,000 مہمانوں پر مشتمل رقص و ضیافت ہال تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کی لاگت اور نگرانی سے متعلق شفافیت پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔
ڈیموکریٹس نے سوشل میڈیا پر اس منصوبے کو ٹرمپ کی خودپسندی اورعوام سے لاتعلقی کی علامت قرار دیا، جبکہ ریپبلکن حامیوں نے اسے وائٹ ہاؤس کی شاندار روایتوں کی بحالی سے تعبیر کیا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، یہ تنازع نہ صرف ٹرمپ کے طرزِ زندگی پر بحث چھیڑ چکا ہے بلکہ امریکی حکومت کی جاری جزوی بندش اور معاشی بحران کے بیچ سیاسی تقسیم کو مزید گہرا کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ڈومور کا مطالبہ مان کر
نومبر
نصراللہ کی دھمکیوں کا صیہونیوں پر اثر
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:لبنان کے ساتھ متنازعہ سمندری علاقے میں صیہونی حکومت کی کسی
اگست
لیبیا پر ہمارا حملہ غلط تھا: فرانسوی صدر میکرون
?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے افریقہ کے حوالے سے ملک کی ماضی
اکتوبر
کسان اتحاد کا آئندہ سال گندم کی کاشت میں بڑی کمی لانے کا اعلان
?️ 23 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین کھوکھر نے
اپریل
صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے دنیا میں اس حکومت کے زوال کا اعتراف کیا
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کی طرف سے افشا ہونے والی
مئی
مصر کا اسرائیلی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کی مشروط واپسی کا امکان
?️ 18 اکتوبر 2025مصر کا اسرائیلی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کی مشروط واپسی کا
اکتوبر
امریکہ نے یوکرین کو محدود امداد کے بارے میں خبردار کیا
?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:انگریزی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے
فروری
وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے 2 روزہ دورہ ایران کیلئے تہران پہنچ گئے
?️ 26 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے دو روزہ دورہ
مئی