?️
سچ خبریں:سعودی شاہی خاندان کے ایک ذریعے نے محمد بن سلمان کے ذریعہ امریکہ میں سعودی شہزادوں کے خلاف نئی کاروائیاں کیے جانے کی خبر دی ہے۔
سعودی لیکس کی رپورٹ کے مطابق سعودی شاہی خاندان کے ایک ذریعے نے کہا کہ امریکہ میں سعودی شہزادوں کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف مقدمہ چلانے کے خلاف مہم شروع کی ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی شاہی خاندان نے ایک کمپنی بنائی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بن سلمان کے خلاف کسی بھی طرح کی قانونی کاروائی کی تحقیقات کے لیے ایک اعلی درجے کی امریکی قانونی فرم کے ساتھ ایک قانونی فالو اپ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد نے اس قانونی فرم کے ساتھ معاہدے کے لیے ایک بڑا مالیاتی بجٹ مختص کیا ہے تاکہ امریکہ میں سعودی شہزادوں کے اقدامات کو ناکام بنانے کے لیے ایک سخت قانونی اور میڈیا مہم شروع کی جا سکے نیزفوری طور پر ان کا محاصرہ کیا جائے۔
ذرائع نے زور دیا کہ محمد بن سلمان شہزادوں کے اقدامات اور امریکی فیصلہ ساز حلقوں میں ان کے گرتے ہوئے تعلقات کے نتائج کے بارے میں بہت سنجیدہ ہیں،واضح رہے کہ امریکہ میں سعودی شہزادوں کے سعودی ولی عہد کے خلاف مقدمہ کرنے کا مقصدشاہی خاندان کے لاپتہ شہزادوں کی صورتحال کو عوامی سطح پر سامنے لانا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی شہزادے کئی مہینوں سے آل سعود جیلوں میں نظر بند شہزادوں کی رہائی کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں،پچھلے سال جولائی میں شہزادوں نے سعودی ولی عہد کے خلاف مہم شروع کی تاکہ سعودی شہزادوں کی صورتحال کا پتہ چل سکے۔
یادرہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اقتدار میں آنے کے بعد گرفتار کیے گئے کچھ سعودی شہزادوں نے مرکوری پبلک ریلیشنز نامی ایک امریکی لابی گروپ کے ساتھ معاہدہ کیا، ان شہزادوں کا مقصد امریکہ ، برطانیہ اور یورپی یونین کی حکومتوں پر دباؤ ڈالنا تھا کہ وہ سعودی شاہی خاندان کے متعدد افراد کی صورتحال معلوم کریں۔


مشہور خبریں۔
حیفا میں بجلی کی خرابی کی وجہ سے درجنوں دھماکے
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی خبر رساں ذرائع اور مقبوضہ علاقوں کے مکینوں کے
جنوری
صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پورے خطے کو متحد ہونا چاہیے: حزب اللہ
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمان میں حزبالله کے سینئر نمائندے حسن فضلالله نے دوحہ
دسمبر
ہمیں احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے، بہت جلد اس کو نیچے لے کر آئیں گے:مفتاح اسماعیل
?️ 23 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم
جون
آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میں جو سینئر ہوگا وہ چیف جسٹس پاکستان ہوگا۔ اعظم نزیر تارڑ
?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے
نومبر
غزہ کی پٹی میں خوراک کی ترسیل کیوں نہیں ہو رہی ہے؟
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے (یو این
فروری
امریکہ کا بین الاقوامی اداروں کو تسلط کے لیے استعمال
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: بین الاقوامی امور کے ایک ماہر نے دی یونائیٹڈ سٹیٹس
جنوری
سوریہ میں امریکی اڈے پر ایک اور حملہ
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمت نے آج بدھ کو شام کے دیرالزور
جنوری
جاپان نے دوہری استعمال کی اشیاء پر چین کی برآمدی پابندیوں پر احتجاج کیا
?️ 7 جنوری 2026سچ خبریں: ٹوکیو نے چین کی طرف سے جاپان کو دوہری استعمال
جنوری