?️
سچ خبریں:یروشلم پوسٹ نے یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ امریکہ نازک دنوں میں اپنے اتحادیوں سے منہ موڑ رہا ہے، لکھا کہ اگر تل ابیب نے جنگ کی تو اسے بھی تنہا چھوڑ دیا جائے گا۔
صہیونی اخبار یروشلم پوسٹنے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ بدھ کےروز امریکی صدر جو بائیڈن کے الفاظ کافی واضح تھے، درحقیقت ان کا مطلب یہ تھا کہ یوکرائن روس کے خلاف تنہا ہے، اگر اسرائیل اس سے کچھ سیکھ سکتا ہےتو وہ یہ ہے کہ یہ بھی جنگ کی صورت میں خود کو تنہا پائے گا۔
یروشلم پوسٹ نے لکھاکہ اگرچہ بائیڈن نے کہا کہ وہ روس پر سخت پابندیاں عائد کریں گے اور یوکرائن کو انسانی امداد فراہم کریں گے، امریکہ نیٹو کے ہمسایہ ممالک میں مزید فوجی بھیجے گا، لیکن امریکی افواج یوکرائن کی حمایت میں روسی افواج کا مقابلہ نہیں کریں گی، کوئی امریکی فوجی یوکرین کے لیے نہیں مرے گا اور کوئی امریکی فوجی اسرائیل کے لیے نہیں مرے گا۔
انھوں نے کہا کہ یہ واضح ہےاور اسرائیل ہمیشہ سے یہ جانتا ہےکہ کوئی اس کا ساتھ دینے والا نہی لیکن بائیڈن نے بدھ کو واضح کردیا،یادرہے کہ اس سال کے شروع میں افغانستان سے انتشار انگیز انخلاء کے بعد کم از کم مشرق وسطیٰ میں امریکی ڈیٹرنس تیزی سے کمزور ہوا اور روسی حملے پر امریکی ردعمل نے دنیا بھر میں ڈیٹرنس کو مزید کمزور کردیا ہے۔
صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ یوکرائن کے حملے اور مغربی ردعمل سے ویانا جوہری مذاکرات کے نازک وقت میں روس کو ایران کے قریب لانے کا امکان فراہم کر دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
چین پورے مغرب کے لیے خطرہ ہے:وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ
اکتوبر
آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں ہوا: خواجہ آصف
?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی
نومبر
مقاومت برقرار رہے گی، حکومت کو اسرائیل سے لڑنے کے بارے میں سوچنا چاہیے: لبنانی نمائندہ
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے رکن حسن فضل اللہ نے زور دے
اکتوبر
شام کے سابق مفتی اعظم کی شہادت کی متضاد خبریں
?️ 11 جون 2025سچ خبریں: میڈیا نے سابق سوری مفتی شیخ احمد بدرالدین حسون کے
جون
نیتن یاہو اور بائیڈن کے درمیان صرف ایک منٹ کی ملاقات
?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اس میڈیا نے سنیچر کی شام کو اعلان
ستمبر
یوکرین کے چار علاقوں کو روس کے ساتھ ملحق نہیں ہونے دیں گے: تل ابیب
?️ 1 اکتوبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان
اکتوبر
معید یوسف امریکہ روانہ ہو گئے
?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) معید یوسف
جولائی
ذلیل کرنے کا بہت بہت شکریہ: زلنسکی کا امریکہ سے خطاب
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی نے چند روز قبل وائٹ ہاؤس
مارچ