سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے امریکہ اور چین کے درمیان سرد جنگ شروع ہونے کا انتباہ دیا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اس ایجنسی کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں امریکہ اور چین کے درمیان سرد جنگ کے بارے میں خبردار کیا، انتونیو گوٹیرس کی جانب سے اس انتباہ کی وجہ دو عالمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہے۔
انہوں نے ایک نئی سرد جنگ سے بچنے کا مطالبہ کیا جو کہ پچھلی سرد جنگ سے زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ جو صورتحال سامنے آرہی ہے وہ ہمارے لیے ظاہر کرتی ہے کہ یہ دونوں بالکل مخالف ملک ہیں جو دنیا کے لیے خطرناک ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دنیا کو بہت سے خطرات لاحق ہیں ، جن میں دو متضاد عسکری نظریات اور مصنوعی ذہانت کی ترقی کی حکمت عملی بھی شامل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ایک نئی سرد جنگ کو روکا جانا چاہیے کیونکہ ہم نے پچھلی سرد جنگ کو بہت زیادہ آسانی سے سنبھالا ، تاہم آج صورت حال زیادہ پیچیدہ ہے۔