?️
سچ خبریں:لبنان کے سابق وزیر نے لبنان کی نئی کابینہ کی تشکیل میں جاری بحران کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ امریکہ اور سعودی عرب لبنان کے بحران کو مزید ہوا دے رہے ہیں۔
سابق لبنانی وزیر طراد حماده نے کہاکہ لبنان فی الحال ایک حقیقی مسئلہ اور ایک حقیقی بحران کا شکار ہے جہاں نئی کابینہ تشکیل دینے میں ناکامی ایک بحران بن چکی ہے،یہ بحران ملک کے لیے معاشی اور سیاسی پریشانی کا سبب بھی بناہے،یادرہے کہ اس ملک میں اکتوبر 2019 کے احتجاج کے بعد ، حسن دیاب کی حکومت کو ملکی مسائل کا حل نہیں مل سکا نیز کہ اس مسئلے کے بعد بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے بڑے دھماکے کے بعد دیاب کی حکومت مستعفی ہوگئی۔
یادرہے کہ بیروت بندرگاہ پر ہونے والا بم دھماکہ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا حملہ تھا جس نےلبنان کے دارالحکومت بیروت کو ہلاکر رکھ دیا، ان واقعات کے بعد نئی کابینہ تشکیل دینے کا معاملہ کھڑا ہوا، تاہم آج تک اس سلسلے میں کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے، حمادہ نے مزید کہاکہ لبنانی سیاسی ڈھانچے میں کوٹہ سسٹم اور موجودہ معاشی صورتحال نے فی الحال سعد الحریری اور مشیل عون کو کابینہ کے قیام سے متعلق کسی معاہدے تک پہنچنے سے روک رکھا ہے۔
انھوں نے کہا کہ لبنان افراتفری اور غربت کے دہانے پر پہنچ چکاہے اور اس بحران کو جلد از جلد حل کرنا ہوگا تاہم بدقسمتی سے لبنان داخلی صورتحال کے لحاظ سے ابھی اچھی حالت میں نہیں ہے، اسی لئے ہم فوری کابینہ تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں، لبنانی عہدہ دار نے زور دے کر کہاکہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ فرانس کی مداخلت سے لبنانی کابینہ تشکیل دینے کا معاملہ حل ہوجائے گا لیکن فرانسیسی مداخلت بھی کچھ نہیں کر سکی۔
انھوں نے کہا کہ کچھ لبنانی سیاست دانوں نے اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے برادرانہ مشوروں اور مدد کو قبول نہیں کیا، کچھ ملکی جماعتوں نے شام کے ساتھ سرکاری تعلقات کے دوبارہ آغاز کو روک دیا نیز بیروت کو بغداد کے ساتھ تعاون کرنے سے روکا،اسکے علاوہ امریکہ اور سعودی عرب نے لبنان کی داخلی صورتحال کو مزید بھڑکا دیا ہے، انہوں نے لبنان کی معاشی ناکہ بندی کے ساتھ ساتھ کھلی سیاسی مداخلت بھی کی، لبنان میں سعودی عرب اور امریکہ کے اقدامات کے منفی نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
چین اور روس کو وسطی ایشیائی ممالک میں افراتفری کو روکنا ہوگا:چین
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سے خطاب کرتے
جنوری
Here are 10 of the most populated cities in the world
?️ 23 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
بعض عرب ممالک دشمن کو خوش کرنے کی کوشش میں
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے آج
ستمبر
ایران کے ساتھ جنگ میں صیہونی حکومت کی لچک کو کمزور کرنے والے عوامل
?️ 24 جون 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے دہشت گردانہ حملے اور بعد میں ہوائی
جون
طالبان کے ساتھ بات چیت کے لیے چین اور پاکستان کے اقدامات
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:افغانستان میں طالبان کی حکومت کو قائم ہوئے ڈیڑھ سال سے
مئی
کیا اسرائیل غزہ میں ایٹمی ہتھیار استعمال کر رہا ہے؟
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی کابینہ کے وزیر امیخا الیاہو نے غزہ کی
نومبر
برطانیہ میں اسرائیلی اسلحہ ساز فیکٹری بند
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی شہریوں کے احتجاج اور بین الاقوامی مہم کے دوران انگلینڈ
فروری
ترکی میں جنگلات اور زرعی زمینوں کی تباہی
?️ 17 جون 2024سچ خبریں: ترکی میں ان دنوں جنگلات کی تباہی اور زراعت اور
جون