?️
سچ خبریں:امریکی برطانوی وزرائے خارجہ انتھونی بلنکن اور ڈومینک روب صیہونی حکومت کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے بحیرہ عمان میں نشانہ بنائے گئے جہازپر ایران کی جانب سے حملہ کیے جانے کے ثبوت فراہم کیے بغیر اس ملک کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صہیونی حکومت کے دعووں کی حمایت میں ایک بیان جاری کیا جس میں بغیر کوئی دستاویزی ثبوت فراہم کیے ، یہ دعویٰ کیا کہ دستیاب معلومات کی بنیاد پر ہمیں یقین ہے کہ ایران نے یہ حملہ کیا ہے،امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اگلے اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔
گارڈین اخبار کے مطابق برطانوی خارجہ سیکرٹری ڈومینک روب نے بھی دعویٰ کیا کہ لندن نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ایران نے 29 جولائی کو عمان کے بین الاقوامی پانیوں میں ایک یا زیادہ ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے ایک تجارتی جہاز پر حملہ کیا ،انہوں نے بغیر کسی ثبوت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جہازوں کو بین الاقوامی قوانین کے تحت آزادانہ طور پر چلنے دینا چاہیے۔
برطانوی وزیرخارجہ نے دعویٰ کیا کہ لندن اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مربوط انداز میں ناقابل قبول حملے کا جواب دے رہا ہے،یادرہے کہ ایران کے خلاف امریکی اور برطانوی حکام کے بیانات صیہونی حکومت کے دعووں اور تہران کے خلاف اس کے من گھڑت اور الزامات کے مطابق ہیں۔
اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے اس سے قبل ایرانی حکومت پر اسرائیلی جہاز پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ تہران تیل کے جہاز کو نشانہ بنانے کا ذمہ دار ہے،اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ایک اشتعال انگیز بیان میں کہاکہ ہم بین الاقوامی برادری سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ایران کو بتائیں کہ اس نے ایک سنگین غلطی کی ہے اور اسرائیل اس سلسلہ میں تہران کو انتباہ دے رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
عامر خان کا شارخ خان کے تحفے پر حیران کن تبصرہ
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ کے اداکار عامر خان نے ایک مزاحیہ قصہ
جولائی
وزیراعلیٰ سندھ سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر اتفاق
?️ 16 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایران کے
اکتوبر
ڈالر مہنگا کرنے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا
?️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ
اکتوبر
بلیک لسٹ سے نام نکالا گیا تو حکومت عدالت کا رجوع کرے گی
?️ 8 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے
مئی
پاکستان نے نام نہاد ’ آپریشن سندور’ کے بارے میں بھارتی رہنماؤں کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کردیا
?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی
جولائی
واگنر کے یوکرین داخلے پر پابندی
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:جرمن چانسلر اولاف شولٹز نے دعویٰ کیا کہ روس میں جو
جولائی
صیہونی غزہ پر زمینی حملہ کرنے سے کیوں ڈر رہے ہیں؟
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: علاقائی امور کے ایک تجزیہ کار نے غزہ پر زمینی
اکتوبر
جرمن ٹریڈ یونین کی نئی ہڑتال کی کال
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کی ریاست بائرن میں وردی ٹریڈ یونین نے مزدوری کے
مئی