?️
سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور یوم نکبہ کی 75ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں صیہونی حکومت کے خلاف موقف اختیار کیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور یوم نکبہ کی 75ویں برسی کی یاد میں منعقدہ کانفرنس میں اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی یاد میں اس کانفرنس کے انعقاد سے ظاہر ہوتا ہے کہ اقوام متحدہ کو 1948 سے فلسطینی عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا اعتراف ہے۔
محمود عباس نے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ میں اس اجلاس کے انعقاد کو صیہونی حکومت کی طرف سے 1948ء سے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کا اعتراف قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے اور فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے وطن واپس جانے کا حق حاصل ہے۔
درایں اثنا ابو مازن نے بھی یوم نکبہ کے حوالے سے صہیونیوں کے جھوٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر قبضے کی داستان دنیا کے ذہنوں پر چھائی ہوئی ہے جس نے یوم نکبہ کے حوالے سے صہیونی بیان کی جعلسازی کو بے نقاب کردیا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے اپنے خطاب میں فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کی پے درپے جارحیت، فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی میں رکاوٹ اور صیہونیوں کی طرف سے فلسطینی زمینوں پر قبضے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اقوام متحدہ نے فلسطینی قوم کے حقوق کو تسلیم کرتے ہوئے سیکڑوں قراردادیں جاری کی ہیں لیکن صیہونی حکام نے ان میں سے ایک بھی قرارداد پر عمل نہیں کیا کیونکہ بعض ممالک نے انہیں ان قراردادوں پر عمل درآمد کرنے سے روکا ہے۔
انہوں نے صیہونیوں کے فلسطین پر قبضے کا براہ راست ذمہ دار برطانیہ اور امریکہ کو ٹھہرایا اور مزید کہا کہ فلسطینیوں نے دعووں کے برعکس فلسطین کو اپنی مرضی سے نہیں چھوڑا بلکہ انہوں نے اپنی سرزمین کا دفاع ان کے لیے دستیاب آسان ترین آلات سے کیا۔


مشہور خبریں۔
وہ جھوٹ جو یکے بعد دیگرے سامنے آ رہے ہیں
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفانی کارروائی کے بیالیس دن گزر جانے کے دوران صیہونی
نومبر
جنگ بندی کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیل کا سب سے وسیع حملہ
?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے لبنان کی سرزمین سے مقبوضہ فلسطین کے
مارچ
وینزویلا کے نکولس مادورو تیسری بار منتخب
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: وینزویلا کی نیشنل الیکٹورل کونسل نے اعلان کیا کہ 80% ووٹوں
جولائی
صیہونیوں کی مسجد اقصیٰ کے بارے میں ہونے والےاجلاس کو روکنے کی کوشش
?️ 4 جنوری 2023صیہونی والہ ویب سائٹ نے آج بدھ کی شام خبر دی ہے
جنوری
آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر، غیر ملکی کرنسی بحران، اسٹاک ایکسچینج میں 523 پوائنٹس کی کمی
?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک ’کے ایس
دسمبر
تائیوان چین کا تائیوان ہے:چینی وزیر دفاع
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:چین کے وزیر دفاع نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں
اگست
ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کا ابتدائی فیصلہ؛ فلسطین کی قانونی فتح کا پہلا قدم
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کے
جنوری
ڈالر کے بارے میں امریکی حکام کی خوش فہمی
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ نے بین الاقوامی تبادلے میں ڈالر کے کردار
جون