🗓️
سچ خبریں:ایک امریکی ذرائع ابلاغ نے امریکہ کی شام میں بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششوں کو ناکام قرار دیا۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شام میں بدامنی اور تنازعات کے آغاز کے ایک دہائی کے بعد ، امریکہ اور عرب ممالک نے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کا اپنا مقصد حاصل نہیں کیا تو حالیہ مہینوں میں حکومت شام کے ساتھ آہستہ آہستہ اپنے تعلقات کو معمول پر لا رہے ہیں۔
نیویارک ٹائمز نے شامی حکومت پر امریکی دباؤ کی ناکامی کے سلسلہ میں اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ پائپ لائن کا مقصد مصری گیس اردن اور شام سے لبنان تک پہنچانا ہے، اگرچہ شام پابندیوں کی زد میں ہے ، تاہم امریکہ نے لبنان کے لیے مصر کی گیس پائپ لائن کی حمایت کا اعلان کیا ہےجس سے امریکہ کا مقصد ایران سے لبنان کو تیل درآمد کرنے میں لبنان میں حزب اللہ کا مقابلہ کرنا ہے۔
امریکی اخبار نے لکھا کہ دوسری طرف اردن نے اپنی بیمار معیشت کو بحال کرنے کی کوشش میں شام کے ساتھ اپنی سرحد کو کاروبار کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے نیز حال ہی میں اس نے شامی وزیر دفاع کی میزبانی میں سکیورٹی کے مسائل پر مذاکرات بھی کیے ہیں۔
اردن کے شاہ عبداللہ دوم جنہوں نے 2011 میں شام کے صدر بشار الاسد سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا ، نے گزشتہ ہفتے ٹیلی فون پر ان سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور تعاون بڑھانے کے طریقوں کے بارے میں بات کی ۔
نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ امیر عرب خلیجی ریاستیں جیسے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ، جنہوں نے شام کی خانہ جنگی کے ابتدائی دنوں میں عسکریت پسندوں کی پشت پناہی کی ، نے بھی بشار الاسد کی مخالفت ترک کر دی ہے اور شام میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کی کوشش کی ہے،تاہم امریکی پابندیوں کی وجہ سے یہ مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا۔
مشہور خبریں۔
سسٹم چلنے والا نہیں ہے، فکر ہے کہیں ملک نہ ڈھے جائے، مولانا فضل الرحمٰن
🗓️ 27 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے
فروری
مکمل جنگ بندی سے قبل قیدیوں کے تبادلےکا کوئی امکان نہیں: اسامہ حمدان
🗓️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی تحریک حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے گزشتہ شب
دسمبر
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر چین روانہ
🗓️ 23 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے 2روزہ دورے پر چین
جولائی
پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ
🗓️ 16 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری
ستمبر
عرب ممالک کا امریکہ کو نظر انداز کرنا، خطے کی کامیابی کا راز
🗓️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:جب کہ شام میں دوبارہ داخلے کے لیے عرب لیگ کے
اپریل
عراقی مزاحمتی تحریک کی امریکہ کو خطرناک دھمکی
🗓️ 28 جون 2021سچ خبریں:عراقی مزاحمتی گروپوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکہ
جون
عرب ممالک کا سویڈن کے ساتھ سلوک
🗓️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:بین الاقوامی تعلقات کے محقق اور عرب دنیا کی سیاسی معیشت
جولائی
ملک بھر میں بجلی کی طلب میں 5 ہزار میگاواٹ کمی کے باوجود شارٹ فال برقرار
🗓️ 28 مئی 2024پشاور: (سچ خبریں) ملک بھر میں بجلی کی طلب میں گزشتہ سال
مئی