?️
سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر اسرائیلی حکام کے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ امریکہ چھ فلسطینی این جی اوز کودہشت گردقرار دینے کےاس حکومت کے فیصلے سے آگاہ تھا۔
اناطولیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک نیوز کانفرنس میں صیہونی حکومت کے اصرار کے بارے میں پوچھے گئے سوال کہ انھوں نے امریکہ کو چھ فلسطینی این جی اوز کو دہشت گرد قرار دینے کے ارادے سے آگاہ کیا تھا، کے جواب میں کہا کہ جہاں تک ہم جانتے ہیں، ہمیں اس بارے میں کوئی واضح اور مخصوص اعلان نہیں ملا ۔
پرائس نے یہ بھی کہا کہ امریکی حکومت نے صیہونی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے کہ اس نے چھ فلسطینی اداروں کو کس بنیاد پردہشت گرد قرار دیا ہے،نیڈ پرائس نے پہلے بھی کہا تھا کہ اسرائیل نے ہمیں پہلے نہیں بتایا تھا کہ چھ فلسطینی این جی اوز دہشت گردقرار دیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ان ریمارکس پر صیہونی حکومت کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اس نے اپنے فیصلے سے امریکہ کو آگاہ کیا تھا۔
عبرانی زبان کے Yedioth Ahronoth اخبار نے ایک صیہونی اعلیٰ عہدے دار کے حوالے سے محکمہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ واشنگٹن چھ فلسطینی این جی اوز کو دہشت گرد قرار دینے کےصیہونی حکومت کے ارادے سے لاعلم تھا۔
صیہونی عہدہ دارنےاپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کرنے سے پہلے اور گزشتہ ہفتے کے دوران رابطوں میں امریکہ کو آگاہ کر دیا تھا،صیہونی عہدہدار کے مطابق یہ کام دونوں فریقوں کے درمیان سکیورٹی چینلز کے ذریعے کیا گیا،تاہم ایسا لگتا ہے کہ یہ معلومات امریکی محکمہ خارجہ تک نہیں پہنچیں۔
مشہور خبریں۔
کورونا ویکسین پر سیاست سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگا
?️ 6 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کووِڈ ویکسینیشن پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب
اگست
غزہ میں جان بوجھ کر لوگوں کو بھوکا رکھنا جنگی جرم ہے: برطانوی وزیر خارجہ
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ نے غزہ میں جان بوجھ کر فاقہ
اگست
لندن تک پہنچیں نتین یاہو کی بدعنوانیاں
?️ 29 جون 2023سچ خبریں: ایک یہودی تاجر نے لندن کی ایک عدالت میں پیش
جون
آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی۔ حمزہ شہباز
?️ 11 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے
مئی
یمن کے متعد علاقوں پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد نے یمن کے صوبوں الذمار اور حضرموت کے شہری
فروری
امریکی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے امریکی شہریت کیوں ترک کر دی؟
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں
اگست
اسرائیل میں انتخابات کی جانب پہلا قدم
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: عبری میڈیا نے آج صبح اطلاع دی ہے کہ ربی ڈیوڈ
جون
سلامتی کونسل کی یمنی انصار اللہ کے خلاف عائد پابندیوں میں توسیع
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کی عوامی اور سعودی
مارچ