?️
سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہیں اپنی صدارت کے دوران امیگریشن مخالف پالیسیوں کے لیے وسیع پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ، نے بائیڈن کے دوران غیر قانونی تارکین وطن کی بے مثال تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے تارکین وطن کو سیوریج سے تشبیہ دی اور کہا کہ امریکہ انسانیت کا گٹر بنتا جا رہا ہے۔
واشنگٹن ایگزامینر کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی بے مثال تعداد امریکہ میں بغیرکنٹرول کے داخل ہو رہی ہے جس کی وجہ سےیہ ملک انسانیت کے لیے گٹر کا کنواں بنتا جا رہا ہے۔
یادرہے کہ تارکین وطن کے لیے ٹرمپ کی توہین 2018 میں امریکی صدارتی محل میں اپنی صدارت کے دوران پہلے ہی عروج پر تھی، اس وقت امریکی میڈیا نے ڈونلڈ ٹرمپ کے کچھ ممالک کے تارکین وطن کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک سرکاری اجلاس میں اپنی امیگریشن مخالف پالیسیاں جاری رکھتے ہوئے السلواڈور اور ہیٹی جیسے ممالک سے تارکین وطن کی آمد کا حوالہ دیا اور کہا کہ یہ لوگ ٹائیلٹ کا گٹر ہیں اور ہم انھیں اپنے ملک میں داخل ہونے دیں؟
واضح رہے کہ ٹرمپ نےاپنے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ اب صورتحال سرحدی بحران تک محدود نہیں ہے بلکہ ایک شدید بحران بن چکی ہےجبکہ ہیٹی اور افریقی ممالک سے دسیوں ہزار لوگ امریکہ میں داخل ہو رہے ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ نہ کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے اور نہ ہی کرپٹ میڈیا اس حقیقت پر کوئی توجہ دے رہا ہے جبکہ یہ شاید امریکی تاریخ کا سب سے بڑا بحران بن جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں امریکی بارڈر پولیس نے غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے پر تقریبا 1.85 ملین افراد کو گرفتار کیاجو ایک نیا ریکارڈ ہےجبکہ 2000 میں امریکی بارڈر پٹرول 1.64 ملین غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لینے میں کامیاب رہا۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی لابی شکست کی طرف رواں دواں؛ صیہونی اخبار کا سروے
?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:صیہونی اخبار نے حال ہی میں ایک سروے کیا ہے جس
مارچ
شہباز شریف نے اسلام آباد میں بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں بھارہ
ستمبر
کراچی سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کا راج، آئندہ ہفتے ہیٹ ویو کی پیش گوئی
?️ 19 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی اور سندھ سمیت ملک بھر میں شدید گرمی
مئی
جرم کا انکشاف؛ برطانوی فوج افغانستان میں لوگوں کو مارنے کا مقابلہ کرتی ہے
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: ایک سابق سینئر برطانوی افسر نے افغانستان میں ملک کی
دسمبر
فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں کے لیے اہم پیغام
?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ کے ترجمان نے
مئی
ڈیووس سربراہی اجلاس کا جھٹکا، طوائفوں کا گرم بازار یا یورپی سرمایہ داروں کا اجتماع؟
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:ڈیووس اجلاس جو پیر 26 جنوری کو شروع ہوا تھا جس
جنوری
ڈچ وزارت دفاع میں سائبر رکاوٹ
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: نیدرلینڈز کی وزارت دفاع میں مواصلاتی نیٹ ورکس میں سے ایک
اگست
امریکہ کے ہاتھوں شامی تیل کی چوری کا سلسلہ جاری
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی قابض افواج نے شامی تیل کے 90 کنٹینرز غیر قانونی
دسمبر