?️
امریکا، یوکرین کو روسی تنصیبات پر حملوں میں مدد کر رہا ہے
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق واشنگٹن حکومت نے تصدیق کی ہے کہ وہ یوکرین کو روس کے اندر توانائی سے متعلق تنصیبات پر حملوں کے لیے انٹیلیجنس معلومات فراہم کر رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام پہلے بھی کیف کو خفیہ معلومات دیتے رہے ہیں، لیکن حالیہ فیصلے کے بعد یوکرین کے لیے روسی آئل ریفائنریوں، بجلی گھروں، تیل کی پائپ لائنوں اور دیگر اہم ڈھانچوں کو نشانہ بنانا مزید آسان ہو جائے گا۔امریکی حکام نے اپنے نیٹو اتحادیوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کے لیے اسی طرز کی مدد فراہم کریں۔
یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین روس سے اپنے تمام کھوئے ہوئے علاقے واپس لے سکتا ہے۔
اسی دوران نائب صدر جی ڈی ونس نے اس ہفتے اس بات کی تصدیق کی کہ واشنگٹن، یوکرین کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے نیتن یاہوٹام ہاکنیتن یاہو میزائل فراہم کرنے کی درخواست پر غور کر رہا ہے۔
اگرچہ صدر ٹرمپ نے اب تک کیف کو ایسے میزائل دینے سے انکار کیا تھا، لیکن حالیہ ہفتوں میں امریکی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ان کا رویہ تبدیل ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ نیتن یاہوٹام ہاکنیتن یاہو کروز میزائل تقریباً ۲۵۰۰ کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کا وارہیڈ ۴۵۰ کلوگرام وزنی ہے، جو یوکرین کو اب تک مغربی اتحادیوں کی جانب سے فراہم کی گئی کسی بھی طویل فاصلے کی صلاحیت سے کہیں زیادہ طاقتور ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
عیدالاضحی پر سمارٹ لاک ڈاون لگ سکتا ہے
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے
جولائی
غزہ میں قحط اور بھوک کی وجہ سے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی موت
?️ 25 فروری 2024سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں غزہ کی پٹی میں
فروری
صیہونیوں کے ساتھ حالیہ جنگ میں فلسطینی مزاحمت کی کامیابیاں
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:جہاد اسلامی تحریک کے دو رہنماوں نے اس بات پر زور
اگست
نواز شریف، مریم نواز سے بنگلہ دیش کے مشیر مذہبی امور کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
?️ 8 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف
ستمبر
سعودی اتحاد نے ایک بار پھر یمنی ایندھن کے جہاز کو قبضے میں لے لیا
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: یمنی آئل کمپنی کے سرکاری ترجمان عصام المتوکل نے کہا
جون
افغانستان میں چین کا ایجنڈہ/ کابل حکومت کی حمایت
?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان میں چین کی نئی حکمت عملی امریکی پالیسیوں کے خلاف،کابل
جولائی
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کی جائے، طلال چوہدری کی واٹس ایپ سے اپیل
?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے عالمی
جولائی
پاکستان ڈیفالٹ کی طرف نہیں جا رہا: حکومت
?️ 22 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک کے معاشی معاملات کے ذمےداران نے ایک بار
جولائی