?️
سچ خبریں:القدس بریگیڈز نے اعلان کیا کہ انہوں نے نابلس شہر میں صہیونی فوج کی چوکی کو نشانہ بنایا۔
القدس بریگیڈز کا کہنا ہے کہ ان کی ملحقہ فورسز نابلس کے علاقے جرزم میں صہیونی فوج کی چوکی پر گولہ باری کرنے میں کامیاب ہرہیں،اس رپورٹ کے مطابق القدس بٹالین نے تاکید کی ہے کہ یہ فورسز مقامی وقت کے مطابق جمعے کی صبح تین بجے صہیونی فوجی کی چوکی کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئیں اور بحفاظت اپنے ہیڈ کوارٹر کی طرف لوٹ گئیں۔
یاد رہے کہ صیہونی میڈیا نے اعلان کیا کہ صہیونی فوجیوں نے ایک نوجوان فلسطینی کو گولی مار کر یہ دعویٰ کیا کہ وہ ان پر ٹھنڈے ہتھیار سے حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا ، تاہم انہوں نے اسے ہلاک کر دیا۔
قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا میں شائع ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک صہیونی فوجی اس نوجوان فلسطینی کو گاڑی سے باہر نکلنے کو کہتا ہے اور باہر نکلنے کے فوراً بعد صریح جرم میں اس پر گولی چلا کر اسے قتل کر دیتا ہے۔
فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے مغربی کنارے میں واقع قصبے سلفیت کے مغرب میں واقع گاؤں حارس میں اس فلسطینی نوجوان احمد یعقوب طہ کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کیا، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے تاکید کی ہے کہ فلسطینی قوم کی مزاحمت پوری شدت اور استقامت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ فلسطینی سرزمین کی آزادی ، مقدس مقامات کی حفاظت، اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور پناہ گزینوں کی واپسی کے قومی اہداف حاصل کیے جا سکیں۔


مشہور خبریں۔
میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابی عمل کو مسترد کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن
?️ 15 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی اور میئر کے امیدوار حافظ
جون
ہمیں اپنے نیٹو اتحادیوں سے یکجہتی کی توقع ہے:ترک صدر
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:ترک صدر نے کہا کہ وہ یکجہتی پر مبنی نیٹو کے
مارچ
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے انتقال پر آرمی چیف کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 8 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ بھارتی چیف آف
دسمبر
جب تک قرضے لیتے رہیں گے ہماری خارجہ پالیسی آزاد نہیں ہوسکتی:معید یوسف
?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف
جنوری
السنوار کے قتل کے بعد عبرانی میڈیا کا تجزیہ
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار کالکالسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق
اکتوبر
سانگھڑ اور ملیر میں پیپلز پارٹی، پشین میں مشترکہ امیدوار فاتح
?️ 17 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} کل صوبہ سندھ کی دو نشستوں پر ضمنی انتخبات
فروری
یمن کا امریکی آئل ٹینکر پر میزائل اور ڈرون حملہ
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں ایک
اکتوبر
دہشتگردی کی جڑ کہاں ہے؟
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: عالمی افراتفری کے پھیلاؤ میں امریکہ کی وحشیانہ دہشت گردی
جون