?️
سچ خبریں: یمن کے وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صہیونی حکومت کی جانب سے الحدیدہ بندرگاہ پر حالیہ جارحیت کو سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے غیر فوجی تنصیبات اور یمن کی قومی خودمختاری کے خلاف "وحشیانہ حملہ” قرار دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر بمباری، صہیونی حکومت کی اس امر سے گہری نفرت کا اظہار ہے کہ یمنی عوام غزہ کے لوگوں کی حمایت اور اس خطے میں نسل کشی اور بھوک کے خلاف اپنے ثابت قدم موقف پر قائم ہیں۔
یمن کے وزارت خارجہ نے مزید زور دے کر کہا کہ یمن میں کسی بھی کامیابی کے حصول میں اس صہیونی حکومت کی مسلسل ناکامیاں اور گھمبیرت ان بار بار ہونے والے حملوں سے عیاں ہوتی ہیں۔
اس ڈپلومیٹک ادارے نے بین الاقوامی اداروں کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اور عرب ممالک کی شرمناک خاموشی نے صہیونی ریجیم کو غزہ میں اپنے مظالم جاری رکھنے اور انسانی و بین الاقوامی قوانین کو پامال کرنے کی ترغیب دی ہے۔
یمن کے وزارت خارجہ نے عالمی برادری اور بالخصوص سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس خاموشی کو توڑے اورصہیونی حکومت کے یمن اور غزہ کے خلاف جرائم کی مذمت کرے۔
وزارت نے اختتام پر زور دیا کہ اسرائیل کی یہ جارحیت یمنی عوام کے غزہ کی حمایت میں استقامت اور مزاحمت کو اور بڑھا دے گی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
کورونا وائرس میں مبتلا امریکی شہریوں کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کی خطرناک سازش کے بارے میں اہم انکشاف
?️ 23 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے امریکی شہریوں کے خلاف
جون
شامی اور فلسطینی ایک ہی قوم ہیں
?️ 9 جون 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنی ایک تقریر کہاکہ شامی اور
جون
انتخابات کیس: نئی مردم شماری کالعدم قرار دیں تو انتخابات کس مردم شماری کے تحت ہوں گے؟ چیف جسٹس
?️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات 90 روز میں کرانے
اکتوبر
تل ابیب کی یو اے ای سے حالات کو پرسکون کرنے کی درخواست
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اٹمار بن گوئر کے مسجد الاقصی
جنوری
مائنز اینڈ منرلز بل صوبے کے وسائل پر حملہ ہے، حکومت نہ سمجھی تو عوام میں جائیں گے، فضل الرحمٰن
?️ 16 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے
اپریل
صیہونیوں کو مصر کی عسکری طاقت میں اضافے پر تشویش
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سیکیورٹی حلقوں نے مصر کی بڑھتی ہوئی عسکری
دسمبر
اسرائیلی کابینہ میں اختلاف کا فائدہ کس کو ہو رہا ہے؟
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ یوو گیلنٹ نے پیر کے روز اس بات
جنوری
صہیونی معاشرے میں سیکولرز اور انتہا پسند حریم کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی عروج پر
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں داخلی اختلافات کا بحران جو کہ گزشتہ چند
جون