الجزائر کا جھوٹی معلومات فراہم کرنے پر سعودی چینل کا لائسنس منسوخ 

الجزائر

?️

سچ خبریں:الجزائر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے حکام نے ہفتے کے روز غلط اور بے بنیاد معلومات فراہم کرنے کے الزام میں سعودی عرب کے العربیہ چینل کا لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
الجزائر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اس ملک کی وزارت مواصلات کے حوالے سے بتایا کہ وزارت مواصلات نے آج ہفتہ کو الجزائر میں العربیہ ٹی وی چینل کو دی گئی اسناد کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزارت نے مزید کہا کہ کریڈٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ میڈیا میں پیشہ ورانہ اخلاقیات کے قوانین کی عدم تعمیل اور غلط معلومات اور میڈیا ہیرا پھیری کی فراہمی کی وجہ سےکیاگیا ہے۔

الجزائر کی وزارت مواصلات کی طرف سے جاری کردہ بیان میں سعودی چینل کی جانب سےپیش کیے گئے کسی خاص واقعے کا ذکر نہیں کیا گیا،یادرہے کہ العربیہ الجزائر میں بند ہونےوالادوسرا چینل ہے جسے فرانس 24 کے بعدبند کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ العربیہ متحدہ عرب امارات میں دبئی سے نشر ہونے والے سعودی میڈیا نیٹ ورک کا حصہ ہے،یہ چینل سیاسی فریق کے حق میں بغاوت پر اکسانے اور معاملات کو مسخ کرنے کے لیے بدنام ہے ، جو کہ اس چینل کی سیاست ہے۔

 

مشہور خبریں۔

مزاحمتی میزائلوں کے خلاف صیہونیوں کے چیلنجز

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق مزاحمتی محور اور صیہونی حکومت

سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان

?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)سی این جی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کاخدشہ

Why do some holidaymakers like to dress to impress?

?️ 7 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

ٹرمپ کے خلاف فرد جرم عائد

?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:مین ہٹن کی ایک بنچ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

خیبر پختونخوا: ہنگو تھانے کی حدود میں 2 دھماکے، 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

?️ 29 ستمبر 2023ہنگو: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو کے دوابہ تھانے کی

ایران کا بائیدن انتظامیہ پر الزام

?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے جنوبی کوریا میں ایران کے اثاثوں

9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں کنفرم کرنے والے جج کے خلاف ریفرنس دائر

?️ 17 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) 9 مئی کے مقدمات میں ضمانتیں کنفرم کرنے والے

حکومت پہر ہر طرف سے وار کریں: آصف زرداری

?️ 24 جنوری 2021حکومت پہر ہر طرف سے وار کریں: آصف زرداری اسلام آباد(سچ خبریں)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے