?️
سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ تنظیم حماس کو ایک سیاسی تحریک سمجھتی ہے نہ کہ دہشت گرد گروپ۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے رابطہ کار نے کہا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) دہشت گرد تنظیم نہیں ہے۔
مارٹن گریفتھس نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ حماس کو ایک سیاسی تحریک سمجھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام روکنے میں ناکام کیوں؟
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے اہلکار نے حماس سے متعلق اپنی رائے کا اظہار ایسے وقت میں کیا ہے جبکہ اسرائیل کے لیے اس تنظیم سے چھٹکارا پانا بہت مشکل ہو گا جسے وہ "مسلح گروہوں کی برائی” کہتا ہے اس لیے کہ اس کے مطالبات کو پورا کیے بغیر صیہونی کسی بھی صورت میں اپنے مقاصد پورا نہیں کر سکتے
اسی انٹرویو میں گریفتھس نے غزہ کی پٹی کے دوسرے حصوں سے بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد کو آباد کرنے والے رفح شہر پر اسرائیلی حملے کے امکان پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: ہیگ کورٹ کا فیصلہ ؛ غزہ کے لوگوں کی فتح کی کہانی
واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد مغربی ممالک نے تحریک حماس کے خلاف اقدامات کرتے ہوئے اس تحریک کو دہشت گرد قرار دیا اور اس کا ساتھ دینے والے کو نشانہ بنایا لیکن روس جیسے کئی ممالک حماس کے بارے میں مختلف موقف اپناتے ہیں کیونکہ وہ اس کے ساتھ ایک سیاسی تحریک کے طور پر بات کرتے ہیں جو فلسطینی عوام کے ایک حصے کی نمائندگی کرتی ہے۔
مشہور خبریں۔
ملک میں آٹا مہنگا ہو سکتا ہے
?️ 13 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق قومی اسمبلی میں
جون
بیویاں نفسیات سے کھیل کر شوہروں کو قابو کرتی ہیں، ندا یاسر
?️ 1 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے کہا
اگست
Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’
?️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
افغانستان دہشتگرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے بجائے ’ڈبل گیم‘ کھیل رہا ہے، جان اچکزئی
?️ 3 دسمبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے الزام
دسمبر
امریکہ چین کے خلاف کیا کر رہا ہے؟
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکہ اور چین کے درمیان مسابقت
جنوری
بلوچستان میں بڑی تعداد میں اومیکران کے کیسز سامنے آگئے
?️ 22 دسمبر 2021قلات (سچ خبریں) کیسز میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر ضلع
دسمبر
ہیروشیما اور باخموت کی تباہی کا ذمہ دار امریکہ ہے: ماسکو
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق اس سینئر روسی سفارت
مئی
اگر ملک میں ویکسینیشن مکمل ہو گئی تو عید پر پابندیاں نہیں لگانی پریں گی
?️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزیرمنصوبہ
مئی