🗓️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے مغربی کنارے میں صیہونیوں کی طرف سے کیے جانے والے جرائم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مغربی کنارے میں سکیورٹی کی صورتحال کے قابو سے باہر ہونے پر خبردار کیا۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے مغربی کنارے میں صہیونی جرائم پر ردعمل کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ہتھیاروں کا بے تحاشہ استعمال سکیورٹی کی صورتحال کے قابو سے باہر کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
مزید:مغربی کنارے میں صہیونیوں کے خلاف ہزاروں فلسطینیوں کے مظاہرے
انہوں نے مزید کہا کہ ہم مغربی کنارے میں کشیدگی میں اضافے کے بارے میں خبردار کر رہے ہیں اور تشدد کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ موقف اس وقت اختیار کیا گیا ہے جب دریائے اردن کے مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور صہیونی آباد کاروں کے درمیان صورتحال انتہائی کشیدہ بتائی جاتی ہے۔
صیہونی حکومت نے مغربی کنارے میں ایک کار پر ڈرون حملے کا اعلان کیا ہے،بدھ کے روز صہیونی آباد کاروں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے مکانات اور کاروں کے خلاف وحشیانہ کاروائیاں شروع کیں۔
یاد رہے کہ آباد کاروں کے ایک گروپ نے جن کی تعداد 200 سے 300 کے درمیان تھی، مغربی کنارے کے شمال میں واقع ترمسیعا پر حملہ کر کے زرعی زمینوں کو تباہ کر دیا نیز کچھ فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ ان وحشیانہ حملوں کے دوران کم از کم 30 مکانات اور 60 کاریں جزوی یا مکمل طور پر جل گئیں نیز متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔
یہ بھی:مغربی کنارے میں 7000 سے زائد نئے صہیونی ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کی منظوری
صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر پلاسٹک کی گولیوں اور آنسو گیس سے حملہ کیا جبکہ فلسطینی ذرائع نے فائرنگ کے نتیجے میں ایک 27 سالہ فلسطینی نوجوان کی شہادت کی اطلاع دی۔
مشہور خبریں۔
ضمنی الیکشن میں سیاسی جماعتیں متحرک
🗓️ 23 جون 2022لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ ق نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا
جون
ٹیلی گرام کا صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کرا نے کا اعلان
🗓️ 7 اکتوبر 2021سان فرانسسکو (سچ خبریں) پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل
اکتوبر
نواز شریف اور آصف زرداری کی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کیا ہوگی؟ سابق وفاقی وزیر کی زبانی
🗓️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف پر
جولائی
توشہ خانہ ریفرنس میں 2 گواہان کے بیان قلمبند، سماعت 23 جنوری تک ملتوی
🗓️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی
جنوری
ہنیہ کی شہادت کے بعد شیعہ اور سنی کا تاریخی اتحاد
🗓️ 5 اگست 2024سچ خبریں: دنیا کی توجہ ابھی تک تہران اور بیروت میں صیہونی
اگست
سعودی میڈیا کی نظرمیں بن فرحان کا دورہ تہران
🗓️ 18 جون 2023سچ خبریں:عرب ذرائع نے اطلاع دی کہ تہران اور ریاض کے درمیان
جون
روس کے نئے وزیر اعظم کا اعلان
🗓️ 11 مئی 2024سچ خبریں: روسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے
مئی
خیبرپختونخواہ پورے ملک کو بجلی فراہم کرتا ہے، صوبے کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک ہو رہا ہے،عمر ایوب
🗓️ 30 مئی 2024خانپور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے
مئی