اقوام متحدہ کے اجلاس میں ایسی تقریر جسے سننے والا کوئی نہ تھا

صیہونی

?️

سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں صیہونی وزیر اعظم کی تقریر نہایت تکھا دینے والی تھی اور اسے سننے والا بھی کوئی نہیں تھاصیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں صیہونی وزیر اعظم کی تقریر نہایت تکھا دینے والی تھی اور اسے سننے والا بھی کوئی نہیں تھا۔

المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ویب سائٹ واللا کے سفارتی امور کے تجزیہ کار براک رفید نے لکھا کہ ہزاروں اسرائیلی اور امریکی نیویارک میں 48 ویں اور دوسری اسٹریٹ میں نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کرنے کے لیے جمع ہوئے جنہوں نے ایک بے مثال منظر پیدا کیا، مظاہرین کی آوازیں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر سنی جا سکتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی اقوام متحدہ میں صیہونیوں کے خلاف شکایت

انہوں نے مزید کہا کہ اسی وقت نیتن یاہو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کرنے کے لیے گئے،انہوں نے مظاہرین کے نعرے نہیں سنے لیکن اسمبلی ہال کے باہر ان کے بڑے اجتماع نے نیتن یاہو کو کافی پریشان کر دیا۔

رفید نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کی تقریر بہت بورنگ اور سلانے والی تھی کیونکہ ان کی تقریر سننے کے لیے ہال میں چند سفارت کار موجود تھے جبکہ زیادہ تر نشستیں خالی تھیں،ہال میں غیر ملکی سفارت کاروں کی تعداد نیتن یاہو کے ساتھیوں کے برابر تھی۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ میں صیہونیوں کی ایک اور شکست

انہوں نے لکھا کہ اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی پچھلی تقاریر کی طرح اس بار بھی ان کے درجنوں حامی اور ان کے مالی معاونین نیز ان کے اہل خانہ ہر چند منٹ بعد کھڑے ہو کر ایک خوشامدی گروپ کی طرح ان کے لیے تالیاں بجانے کے لیے موجود تھے۔

مشہور خبریں۔

طالبان کی دنیا میں مثبت چہرہ پیش کرنے کی کوششیں

?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں: طالبان مختلف ممالک کی توجہ اپنی طرف مبذول کروانے کی کوشش

کیا اسرائیل ایک برے معاہدے کی طرف بڑھ رہا ہے؟

?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: مشہور اسرائیلی مصنف اور محقق شلومی ایلدار نے آنے والے

شادی سے پہلے شادی نہ کرنے کا سوچتی تھی، حنا الطاف

?️ 2 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ اور میزبان حنا الطاف نے اعتراف کیا

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے: وزیراعظم

?️ 9 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)  وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ایل ڈی اے سٹی

ایرانی ڈرون سستے مگر خوفناک ہیں؛ٹرمپ کا اعتراف 

?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی ڈرونز کی تعریف کرتے

برطانیہ: کرپٹو کرنسی اے ٹی ایمز کا غیر قانونی نیٹ ورک چلانے والے شخص کو 4 سال قید

?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: برطانیہ میں کرپٹو کرنسی اے ٹی ایمز کا غیر قانونی

آئی ایم ایف مذاکرات، سیاسی بحران کے سبب اسحٰق ڈار کا دورہ واشنگٹن ملتوی

?️ 8 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی

یوکرین جنگ کے بعد اسرائیل کے ہتھیاروں کی ریکارڈ توڑ فروخت

?️ 16 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے مطابق 2022 میں اس حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے