🗓️
سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ سے غیر جانبدارانہ موقف اور سعودی عرب کے گمراہ کن پروپیگنڈے کا ساتھ نہ دینے کا مطالبہ کیا۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے یمنی صورتحال میں سعودی عرب کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے سعودی پروپیگنڈے کو سیاہ، گندا اور گمراہ کن قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے اس سلسلے میں کہا کہ اقوام متحدہ بالخصوص یمن کے لیے اس کے ایلچی سے ہماری توقع یہ ہے کہ وہ سعودیوں کے گمراہ کن پروپیگنڈے کی حمایت اور ساتھ نہ دیں،محمد عبدالسلام نے اس سلسلے میں اپنے تبصروں کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سیاہ اور نامناسب پروپیگنڈے کے ذریعے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو یمن کی صورتحال پر غیر جانبدارانہ موقف اختیار کرنا چاہیے، یاد رہے کہ انصاراللہ کے ترجمان نے پہلے بھی کہا تھا کہ یمن پر سعودی حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ جارح جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اصرار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ صنعا ایئرپورٹ کو دوبارہ کھولنے میں ناکامی اور الحدیدہ میں ایندھن اور خوراک لے جانے والے بحری جہازوں پر پابندی سعودیوں کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی واضح مثالیں ہیں۔
مشہور خبریں۔
عمران خان ملکی مفادات سے کھیلنے، آئین شکنی کرنے سے بھی نہیں ڈرتا، مریم اورنگزیب
🗓️ 18 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق
مارچ
خاتون مجسٹریٹ دھمکی کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع
🗓️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) خاتون مجسٹریٹ اور اعلیٰ پولیس افسران کو دھمکیاں
ستمبر
اسلام کی خاطر اب بیوی کے بغیر ولاگ بناؤں گا، ٹک ٹاکر اسد
🗓️ 19 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) نو عمری میں شادی کرکے شہرت حاصل کرنے والے
جنوری
وزیر خزانہ نے پاکستانی عوام کو دنیا کی بہترین قوم قرار دیا
🗓️ 13 فروری 2022کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستانی
فروری
اگلے 24 گھنٹوں میں وسیع میزائل حملوں کا خطرہ؛صیہونی میڈیا کا انتباہ
🗓️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:ایک اسرائیلی چینل نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست اگلے
نومبر
یوکرین جنگ میں کون ممنوعہ بم استعمال کر رہا ہے؟ ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف
🗓️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے یوکرین کی فوج کی جانب سے
جولائی
پنشن بم کی شکل اختیار کرچکی، روکنے کیلئے قانون سازی کرنی ہوگی، وزیر خزانہ
🗓️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیرِ صدارت
ستمبر
کیا اسرائیل اپنی کھوئی ہوئی عزت واپس لا سکتا ہے؟
🗓️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: حماس کے رکن نے صیہونی حکومت کے خلاف ایران کی
اپریل