اقوامِ متحدہ میں مسلم اور عرب ممالک کا اسرائیلی اقدامات پر سخت ردعمل

مسلم ممالک

?️

اقوامِ متحدہ میں مسلم اور عرب ممالک کا اسرائیلی اقدامات پر سخت ردعمل
 اقوامِ متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب گروپ کے رکن ممالک نے مغربی کنارے سے متعلق اسرائیل کے حالیہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدامات غیرقانونی حاکمیت مسلط کرنے اور یہودی بستیوں کو مضبوط کرنے کی کوشش ہیں۔
ترکیہ کے مستقل مندوب احمد یلدز نے اقوامِ متحدہ میں او آئی سی کی جانب سے مشترکہ بیان پڑھ کر سنایا۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی پالیسیاں بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، خصوصاً قرارداد 2334، کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ رکن ممالک نے مؤقف اختیار کیا کہ مغربی کنارے میں نئی قانونی و انتظامی حقیقت مسلط کرنے کی کوششیں خطے میں مزید کشیدگی اور تشدد کو جنم دیں گی۔
او آئی سی کے اراکین نے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ 1967 کی سرحدوں پر مشتمل آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو، ہی پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔ بیان میں عالمی عدالت انصاف کی 2024 کی مشاورتی رائے کا بھی حوالہ دیا گیا اور ان اقدامات کو مسترد کیا گیا۔
فلسطینی اتھارٹی کے مندوب ریاض منصور نے بھی اسرائیلی وزیرِاعظم کے حالیہ بیانات اور اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا سدباب کرے اور اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے۔
ادھر اقوامِ متحدہ میں عرب گروپ نے بھی ایک علیحدہ بیان میں مغربی کنارے کی قانونی حیثیت تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو غیرقانونی قرار دیا۔ گروپ نے خبردار کیا کہ اگر یہ پالیسیاں جاری رہیں تو پورا خطہ مزید عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔ عرب ممالک نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری اقدامات کر کے کشیدگی کو بڑھنے سے روکے اور بین الاقوامی قانون کا تحفظ یقینی بنائے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب میں انتخابات کیلئے مشاورت: گورنر اور الیکشن کمیشن حکام کا اجلاس بے نتیجہ ختم

?️ 14 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کے لیے

جنرل سلیمانی کے قتل سے عراق میں ہمارا اثر و رسوخ کم ہوا:سابق امریکی عہدہ دار

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کونسل کے ایک سابق عہدہ دار نے اپنے

صہیونی مقبوضہ علاقوں سے فرار 

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: گارڈین انگریزی اخبار نے مقبوضہ حیفہ کے ایک صہیونی تاجر کا

بھارتی انتظامیہ نے 15 اگست سے پہلے درجنوں کشمیریوں کو گرفتار کرلیا

?️ 12 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارت کے یوم آزادی سے پہلے مقبوضہ کشمیر میں سخت

نیتن یاہو کے خلاف صہیونی اسیر کی فریاد

?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کی جانب

وزیراعظم عمران خان شام ساڑھے 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے

?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایوان بالا کے انتخابات میں اسلام آباد کی

مغرب کی اسلامی جماعت نے صیہونی حکومت کی دعوت کو کیا مسترد

?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:مغرب میں صیہونی حکومت کے قیام کی برسی کے موقع پر

صدر مملکت آرمی چیف کی تعیناتی پر مجھ سے مشورہ کریں گے

?️ 24 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے