🗓️
سچ خبریں:افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم طالبان کی کمر توڑ دیں گے اور آئندہ تین ماہ کے اندر ملک میں امن لوٹ آئے گا۔
خامہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغانسان میں طالبان دہشت گردوں کی پیشقدمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ طالبان کی کمر جلد توڑ دی جائے گی اوران کے زیرِ قبضہ علاقے واپس لے لیے جائیں گے، افغان صدر اشرف غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زیادہ تر شمالی صوبوں میں افغان فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
افغان صدر نےصوبہ بلخ کے دورے کے دوران کہا کہ طالبان کے زیرِ قبضہ علاقے جلد واپس لے لیے جائیں گے اور اگلے 3 ماہ میں ملک بھر میں سکیورٹی کی صورتِ حال میں نمایاں بہتری آئے گی،یادرہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے شمالی صوبوں کی سکیورٹی کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے صوبہ بلخ کا دورہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکہ نے حال ہی میں بیس سال کی اپنی بغیر کسی نتیجہ کے اس ملک میں موجودگی کے بعدیہاں سے فوجی انخلا کا فیصلہ لیا ہے جبکہ اس فیصلے سے پہلے ہی افغان فوج اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی تھیں جن میں امریکی فیصلہ کے بعد تیزی آئی ہے درایں اثنا متعدد تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ امریکہ کی چال ہوسکتی ہے تا کہ طالبان افغانستان پر قبضہ کر لیں اور وہ انھیں ختم کرنے کے لیے ایک بار پھر اس ملک میں واپس آجائے جیسا کہ متعدد امریکی عہدہ دار انتباہ دے چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو آج حاضری سے استثنیٰ، کل طلب
🗓️ 6 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ
جولائی
عراقی پارلیمانی انتخابات میں شرکت، عوامی اعتماد کی بحالی
🗓️ 12 اکتوبر 2021 سچ خبریں: حالیہ عراقی پارلیمانی انتخابات کے نتائج سے قطع نظرجو
اکتوبر
اسرائیل کو لفظ ڈیٹرنس کو الوداع کہنا چاہیے: عبرانی میڈیا
🗓️ 14 مئی 2023سچ خبریں:والہ نیوز کے عبرانی زبان کے اڈے کے سینئر عسکری تجزیہ
مئی
افغانستان میں چین کا ایجنڈہ/ کابل حکومت کی حمایت
🗓️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان میں چین کی نئی حکمت عملی امریکی پالیسیوں کے خلاف،کابل
جولائی
تقریباً 6000 روسی فوجی مارے گئے ہیں: یوکرائنی صدر
🗓️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چھ دنوں
مارچ
پاکستانی قیادت افغانستان میں امن کی خواہاں ہے: فواد چوہدری
🗓️ 30 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطللاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ
جولائی
مرد عقل و شعور میں عورت سے برتر ہے، سعدیہ امام
🗓️ 21 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان سعدیہ امام نے
جنوری
جنگ میں اسرائیل کی حکمت عملی ناکام
🗓️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: صہیونی ماہرین نے اس بات پر بھی تاکید کی ہے
جنوری