سچ خبریں:افغانستان کے صدر نے افغان طالبان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ گروہ حکومت کے ساتھ دشمنی سے باز نہیں آئے گا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
افغانستان کی خامہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے صدر اشرف غنی نے طالبان کی دہشت گردانہ کاروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دشمنی چاہتے ہیں تو انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، اشرف غنی نے کہا کہ طالبان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ سیاسی راستہ اختیار کرنا ہے یا جنگ لڑنی ہے؟افغان صدر کی جانب سے طالبان کو یہ پیغام نئے وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کی تعیناتی کے موقع پر دیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ نئے وزرا کی تعیناتی سے سکیورٹی ادارے مضبوط ہونگے، سب جانتے ہیں کہ وطن کی راہ میں جان کی قربانی دینا فخر کی بات ہے لیکن ہم زندگی چاہتے ہیں اشرف غنی نے کہا ہے کہ کیا 43 سالہ جنگ ہمارے ملک کیلئے کافی نہیں؟۔
مہر