افغان زلزلہ متأثرین کے لیے ایرانی امداد

زلزلہ

🗓️

سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے افغانستان کے زلزلہ متأثرین کے لیے امداد کی پہلی کھیپ روانہ کر دی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر کمیٹی کے سکریٹری یعقوب سلیمانی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شدید زلزلے سے متاثر ہونے والوں کیلئے ہم نے امدادی اشیاء کی پہلی کھیپ میں 400 خیمے اور 800 فرش ارسال کئے۔

انہوں نے کہا کہ امدادی اشیاء کی یہ کھیپ تہران سے ایک فوجی طیارے کے ذریعے ارسال کی گئی جبکہ دوسری کھیپ صوبہ سیستان و بلوچستان کے راستے سے ارسال کی جائے گی جس میں 1200 دری، 600 خیمے اور ایک ہزار غذائی اشیاء پر مشتمل پیکج شامل ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں منگل کی شب آنے والے زلزلے سے 1000 افراد جاں بحق اور 1500 زخمی ہوئے ہیں،طالبان نے تمام ملکوں اور اقوام متحدہ سے امدادی اشیاء بھیجنے کی اپیل کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے افغان متاثرین کے لیے مگر مچھ کے آنسو بہائے ہیں جس کی چین نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس ملک کے منجمد اثاثے رہا کر دیجئے یہی اس ملک میں آنے والے زلزلہ سے متاثر ہونے والوں کی سب سے بڑی مدد ہے۔

 

مشہور خبریں۔

امریکہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے: صنعاء کا انتباہ

🗓️ 16 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے آج

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا دورۂ تل ابیب کیسا رہا؟

🗓️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی ذرائع نے بائیڈن انتظامیہ کے قومی سلامتی کے مشیر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے 

🗓️ 31 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت کی جانب سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی

بھارتی فوجی رواں برس اب تک 85 کشمیریوں کو شہید کر چکے ہیں

🗓️ 14 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں)  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ زیر قبضہ جموں

 سعودی عرب کے متنازعہ ڈرامہ سیریل معاویہ پر شدید عالمی ردعمل  

🗓️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کے ایم بی سی چینل پر نشر ہونے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ہے

🗓️ 24 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزرات خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے

انتخابات کے دوسرے دور میں اردگان اچھی پوزیشن میں ہیں:مڈل ایسٹ آئی

🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:مڈل ایسٹ آئی نیوز سائٹ نے 2018 کے سابقہ دور کے

سری لنکا کے وزیر اعظم مستعفی

🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں:سری لنکا کے جاری شدید مالی بحران کے نتیجہ میں اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے