🗓️
سچ خبریں:امریکی رکن کانگریس نےاس ملک کے صدر جو بائیڈن کے افغان اثاثوں کو ضبط کرنے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے افغان اثاثوں کی ضبطی کو بے ایمانی قرار دیا۔
کامن ڈریمز اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے جمعہ کو بائیڈن انتظامیہ کے افغانستان کے منجمد اثاثوں میں سے 7 بلین ڈالر کو مستقل طور پر ضبط کرنے اور اس میں سے نصف نائن الیون کے متاثرین کے لواحقین میں تقسیم کرنے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت افغانستان میں جاری قحط اور بحران کی حالت میں یہ ایک واضح چوری سے کم نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ 9/11 کے دہشت گردوں میں سے کوئی بھی افغان شہری نہیں تھا، عمر نے افغان حکومت کے اثاثوں کو ضبط کیے جانے کے بائیڈن کے منصوبے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ 9/11 کے ہائی جیکرز میں کوئی افغان شہری نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس دوران ہم سعودی عرب اور مصر کی حکومتوں کو اربوں ڈالر دے رہے ہیں جن کے 9/11 کے دہشت گردوں سے براہ راست روابط ہیں، افغانستان میں انسانی بحران کا ذکر کرتے ہوئے الہان عمر نے کہاکہ ان جرائم (9/11) کے لیے لاکھوں بھوکے لوگوں کو سزا دینا غیر ذمہ دارانہ ہے۔
قبل ازیں باخبر ذرائع نے بتایا تھا کہ امریکی حکومت افغانستان کے مرکزی بینک کے منجمد اثاثوں میں سے نصف کو اس ملک کے عوام کی مدد کے لیے جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جب کہ باقی رقم دہشت گردی کے متاثرین کی شکایات کے ازالے کے لیےصرف کرے گی۔
مشہور خبریں۔
شام اسرائیل کی طرف سے فائر کیے گئے آٹھ میزائلوں کو تباہ کرنے میں کامیاب
🗓️ 10 فروری 2022سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے شام پر اسرائیلی حملے کی
فروری
جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ
🗓️ 5 مئی 2021سچ خبریں:53 ممالک میں کیے جانے والےسروے کے نتائج سے معلوم ہوتا
مئی
صیہونی جیل میں فلسطینی قیدی کی شہادت
🗓️ 12 فروری 2023سچ خبریں:48 سالہ فلسطینی قیدی احمد ابو علی اسیر کی النقب جیل
فروری
مزاحمتی تحریک کی ایک بار پھر صیہونیوں کو چوٹ
🗓️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ بیت المقدس کے جنوب
جولائی
برطانیہ کے خلاف پاکستان کا شدید رد عمل سامنے آگیا
🗓️ 13 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری
اپریل
امریکہ کا عمان کے ذریعے یمن کو پیغام
🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی
جنوری
انٹرپول کے اماراتی سربراہ کے خلاف تشدد کے الزام میں شکایت
🗓️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:ایک وکیل نے متحدہ عرب امارات کےانٹرپول کے نئے سربراہ کے
جنوری
امریکہ نے بیچے ہالینڈ کو 611 ملین ڈالر کے ڈرونز
🗓️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع نے جمعہ کی شام اعلان کیا کہ امریکی
جون