🗓️
سچ خبریں:چینی میڈیا نے بتایا کہ41000سے زائد چینی شہریوں نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس میں امریکہ سے افغان عوام کے اثاثوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
چین کے ذرئع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے41000 سے زائد شہریوں نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس میں امریکہ سے افغانستان کے اثاثے چھوڑنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ ماضی میں بھی چینی حکام بارہا افغان اثاثوں کو ضبط کرنے کے امریکی انداز کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چونینگ نے بھی اس سے قبل بائیڈن کے 9/11 کے متاثرین کے خاندانوں کے لیے افغانستان کے نصف اثاثوں کو ضبط کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر کے جواب میں کہا تھا کہ امریکی اقدام افغان عوام کی کھلی لوٹ مار ہے۔
چننگ نے ٹویٹ کیاکہ دنیا کا امیر ترین ملک غریبوں کو کھلے عام لوٹ رہا ہے! جیسے بھی ہوسکے افغان عوام کی دولت ان کے اپنے ہاتھ میں ہونی چاہیے اور انھیں اس تک رسائی ہونا چاہیے، خاص طور پر جب انھیں اس کی اشد ضرورت ہو۔
یادرہے کہ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے بھی گزشتہ ہفتے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ نے افغان عوام کے اثاثوں کو غیر قانونی طور پر ضبط کرکے افغانستان کے لیے انسانی امداد کے معاملے کو سیاسی رنگ دےدیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ہم یمنی حملوں کو روکنے میں ناکام رہے؛صہیونی میڈیا کا اعتراف
🗓️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی ویب سائٹ Aurora Israel نے اعتراف کیا ہے کہ
مارچ
ترکی کی انٹیلی جنس تنظیم کے سربراہ کا عراق کے کردستان کا دورہ
🗓️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: عراق کے کردستان ریجن کا دورہ کرنے والے ترک انٹیلی
جنوری
مذموم سازش کے تحت مجھ پر جھوٹا الزام لگایا گیا: شہزاد اکبر
🗓️ 29 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)مشیرِ داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا
جولائی
مزاحمتی تحریک کی سائٹوں کو بند کرنے کا امریکہ کا مقصد
🗓️ 28 جون 2021سچ خبریں:ایک لبنانی اسٹریٹجسٹ نے مزاحمتی تحریک کے محور سے تعلق رکھنے
جون
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
🗓️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران
مئی
فلسطین ہمیشہ اسلام کا سب سے پہلا مسئلہ رہا ہے:ایرانی جنرل
🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران نائب سربراہ جنرل فدوی کا کہنا ہے کہ
اگست
پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
🗓️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن
جنوری
جولانی حکومت کی حمایت کے لیے ترکی کی درخواست
🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: ترکی بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے
جنوری