?️
سچ خبریں:برطانوی جوائنٹ چیف آف اسٹاف نےاپنے ایک بیان میں افغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئےاس ملک کے لئے تین منظرناموں کی تجویز پیش کی اور پڑوسی ممالک کو طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے برطانوی چیف آف جوائنٹ اسٹاف جنرل نک کارٹر (نکولس پیٹرک کارٹر) نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس ملک کے مستقبل کے لئے تین ممکنہ منظرنامے موجود ہیں، کارٹر نے کہا کہ افغانستان کا مستقبل افغانستان کے سیاسی رہنماؤں کی یکجہتی اور طالبان کے ساتھ امن مذاکرات میں پڑوسی ممالک کے تعاون پر منحصر ہے، انھوں نے کہا کہ افغانستان میں کیا ہورہا ہے یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔
کارٹر نے مزیدکہا کہ میں تین منظرناموں کے بارے میں سوچتا ہوں،جن میں سے ایک یہ کہ موجودہ حکومت نیٹو کے تعاون کے بغیر جنگ جاری رکھے گی،دوسرے یہ ہے کہ حکومت کا تختہ الٹ جائے گا اور ماضی کی طرح ملک کو نسلی گروہوں کے لئے کئی حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ جبکہ تیسرا پرامید منظر نامہ فریقین کے لئے سمجھوتہ کرنا ہے اور موجودہ حکومت کا کابل پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنا ہے۔
نیک کارٹر کے مطابق طالبان کے ساتھ جنگ جاری رکھنا ، حکومت کا خاتمہ اور افغانستان کی تقسیم اور طالبان کے ساتھ امن کا حصول افغانستان کے مستقبل کے ممکنہ منظرنامے ہیں ،تاہم برطانوی چیف آف اسٹاف نے زور دے کر کہا کہ ان کا ملک افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
مشہور خبریں۔
ایلون مسک: میں مستقبل میں سیاست میں بہت کم رہوں گا
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ارب پتی اتحادی ایلون مسک
مئی
جبل کے رہائشیوں کالبنان کو ایندھن فراہم کرنے پر ایران اور سید حسن نصر اللہ کا شکریہ
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:ایرانی ایندھن کے ٹینکر لبنان کے صوبہ جبل میں لوگوں کے
ستمبر
اسرائیل کا امریکی کانگریس پر مکمل کنٹرول
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حالیہ انٹرویو میں
دسمبر
، ای وی ایم مشین دھاندلی کو ختم کر دے گی
?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ، ای وی ایم مشین دھاندلی کو ختم
جولائی
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سمیت 2 ہزار سے زائد مقدمات آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر
?️ 16 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف
نومبر
یہ تفرقے اور سیاست کا نہیں دہشت گردوں سے مقابلے کا وقت ہے، وزیراعظم
?️ 3 فروری 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم
فروری
ایلون مسک کھڑے ہوں گے کٹہرے میں
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:نیشنل میوزک پبلشر ایسوسی ایشن نے کاپی رائٹ قوانین کی خلاف
جون
سردیوں میں گیس کی یومیہ فراہمی صرف 8 گھنٹے تک محدود ہونے کا خدشہ
?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے
اکتوبر