سچ خبریں:تاشقند اجلاس میں موجود یورپی یونین کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کسی نے بھی طالبان کو افغانستان کے حکام نہیں کہا۔
یورپی یونین کے خصوصی نمائندے تھامس نکولسن نے طالبان کے ایک رکن کے بیان جس میں کہا گیا تھا کہ کہ تاشقند اجلاس میں طالبان کو افغانستان کی حکومت قرار دیا گیا تھا اور یہ ایک سرکاری حکومت ہے ، پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی حکومت نہیں ہے۔
تھامس نکلسن نے ٹوئٹر سوشل نیٹ ورک پر اپنے ذاتی صفحے پر لکھا کہ تاشقند اجلاس میں کسی بھی نمائندے نے طالبان کو افغانستان کی سرکاری حکومت قرار نہیں دیا، انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین طالبان کو افغانستان کی حکومت تسلیم نہیں کرتی۔
نکولسن نے واضح کیا کہ میں نے "حکومت” یا "حکمران حکام” کا لفظ استعمال نہیں کیا بلکہ صرف "طالبان” کا لفظ استعمال کیا، انہوں نے طالبان حکومت کے اس رکن سے کہا کہ وہ سننے کا ہنر سیکھیں۔
واضح رہے کہ تاشقند اجلاس کے بعد طالبان کے رکن محمد جلال نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا تھا کہ تاشقند اجلاس میں شریک ممالک کے نمائندوں بشمول امریکہ نے اپنی تقاریر میں افغان حکومت کی اصطلاح استعمال کی، انہوں نے تاشقند اجلاس کو طالبان کو تسلیم کرنے کا پہلا مرحلہ قرار دیا۔