سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں لگاتار دو بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجہ میں 8 افراد ہلاک اور14 زخمی ہوگئےہیں۔
افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے 2 دھماکوں میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور14 زخمی ہوگئےہیں۔ اطلاعات کےمطابق ایک دھماکے میں بس کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق بم دھماکوں میں ماضی کی طرح دہشت گرد تنظیمیں ملوث ہیں۔
مہر