?️
سچ خبریں:طالبان کے انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں داعش تکفیری گروہ کے 50 ارکان نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
مغربی افغانستان نیوز ایجنسی نے پیر کے روز طالبان کے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی کہ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں داعش تکفیری گروہ کے 50 ارکان نے ہتھیار ڈال دیے ہیں،تاہم ہتھیار ڈالنے والے افراد جنہوں نے اپنے ماضی پر پشیمانی کا اظہار کیا ہے طالبان رہنما ملاہیبت اللہ اخوندزادہ نے انہیں معاف کر دیا ہے۔
طالبان نے کہا ہے کہ اگر یہ لوگ مستقبل میں جرائم کرتے ہیں تو ان سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، واضح رہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کو تکفیری گروہ داعش کے مرکز اور ابھرنے کا مرکز کہا جاتا ہے، تاہم یہاں بہت سارے داعشی پہلےبھی طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال چکے ہیں۔
یادرہے کہ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد داعش نے اس ملک میں متعدد مساجد اور مسافر گاڑیوں پر مہلک حملے کیے ہیں جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ داعش دہشت گرد گروہ نے اگست میں افغانستان سے امریکی انخلاء کے آخری دنوں میں کابل کے ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملہ بھی کیا تھا، جس میں 12 امریکی فوجیوں سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔


مشہور خبریں۔
مسلم لیگ (ق) پی ٹی آئی اور ‘طاقت کے مراکز’ کے درمیان دوریاں مٹانے کے لیے کوشاں
?️ 14 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں 17 جولائی کو 20 نشستوں پر ہونے
جولائی
چینی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
?️ 1 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ
فروری
48 فٹبال سٹارز کا اسرائیل کو عالمی مقابلوں سے باہر کرنے کا مطالبہ
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: 48 کھلاڑیوں کے ایک گروپ، جن میں زیادہ تر پروفیشنل فٹ
ستمبر
صیہونی فوج کا قابض سیاسی قیادت کو انتباہ
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی فوج کے کمانڈرز نے تل ابیب کی سیاسی قیادت کو
نومبر
وزیراعظم کی ترک وزیر خارجہ و دفاع سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر اظہاراطمینان
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ترک وزیر خارجہ اور
جولائی
وین میں امریکی مذاکراتی ٹیم میں تبدیلی
?️ 22 جنوری 2022سچ خبریں: وین میں امریکی مذاکراتی ٹیم تبدیل ہو گئی ہے اور
جنوری
امریکہ ایشیائی ممالک کو روس کے مدار سے کیوں ہٹانا چاہتا ہے؟
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:شنگھائی میں فوڈان یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے
اگست
دہلی میں ہندوؤں کی تقریب پر گوشت کی دکانیں بند کرنے کا حکم
?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:بھارت کے دارالحکومت دہلی کے جنوبی علاقے میں ہندوؤں کے نوراتری
اپریل