افغانستان میں امن برقرار کرنے کے لیئے پاک-افغان علماء کا مکہ میں اہم اجلاس

?️

 

افغانستان میں امن برقرار کرنے کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان کے علماء ایک اہم اجلاس میں جو مکہ مرمہ میں منعقد ہورہا ہے شرکت کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے تحت افغان امن معاہدے کے حوالے سے اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے جس میں پاکستان اور افغانستان کے علما شرکت کررہے ہیں۔

اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے سفیر رضوان شیخ نےکہا کہ پاکستان نے افغانستان کے جنگی حالات میں لاکھوں افغان خاندانوں کی مہمان نوازی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دانشوروں کو ان گروپوں کو امن پر راضی کرنے کی کوشش کرنی ہوگی جو آج بھی امن پر یقین نہیں رکھ رہے۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر بلال اکبر نے کہا کہ افغان امن کی صورت میں علاقے میں پائیدار امن کے قیام کو تقویت ملے گی، افغانستان میں امن کی خوشی سب سے زیادہ پاکستان کو ہوگی۔

افغان سفیر کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ میں کانفرنس کا مقصد 4 عشروں سے جاری جنگ کا خاتمہ ہے ، مکہ کا نفرنس ،جنگ اور تباہی کو ترجیح دینے والے عناصر کے نام کھلا پیغام ہے۔

مشہور خبریں۔

نیدرلینڈز میں سیاسی پناہ گزینوں کی حالت زار

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:جرمنی کے ایک اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں ہالینڈ میں

مصطفٰی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے

?️ 10 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے مصطفٰی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی

افغانستان میں ایک جامع حکومت کا قیام ہی مسائل کا واحد حل

?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے او آئی سی کے رکن ممالک کے

فرانسیسی حکومت کا خاتمہ؛ ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم کو برطرف کردیا

?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: فرانس کی قومی اسمبلی نے "فرانکوئس بیروٹ” کی حکومت پر

ایرانی خواتین کا حجاب کے حق کے لیے لڑنے والی ہندوستانی طالبات کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:ایران کی خواتین نےبا حجاب ہندوستانی خواتین کو ہراساں کیے جانے

بن سلمان کے ساتھ ٹرمپ کی خفیہ کال اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول کرنے پر زور 

?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں:  امریکی خبری ویب سائٹ "ایکسئس” نے انکشاف کیا ہے کہ سابق

عمران خان نے کبھی موجودہ آرمی چیف سے ملاقات کی درخواست نہیں کی، فواد چوہدری

?️ 7 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے