?️
سچ خبریں:روس کے صدر نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کی پیچیدگی کا ذکر کرتے ہوئے اس ملک سے مختلف دہشت گرد گروہوں کی اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم کے رکن ممالک کی میں دراندازی کے خطرے کو ممکن قرار دیا
آرمینیا کے دارالحکومت ایروان میں منعقدہ اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے افغانستان کی صورتحال کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا اس تنظیم کے رکن ممالک مختلف دہشت گرد گروہوں کی دراندازی کے خطرے پر جتنا ممکن ہو غورکریں ۔
انہوں نے کہا کہ میں اجلاس میں موجود ممالک کے رہنماؤں کے تحفظات سے آگاہ کررہا ہوں جنہوں نے افغانستان کی صورتحال پر بات کی، اس میں کوئی شک نہیں کہ مختلف بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کے عسکریت پسندوں کی جانب سے اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم کے رکن ممالک میں دراندازی کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ وسط ایشیائی ممالک میں انتہاپسندی کے نظریے کے پھیلاؤ سے خطے میں شدت پسندانہ سرگرمیوں کے خفیہ طور پر فعال ہونے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے جس کی زد میں ہمارے تمام ممالک آسکتے ہیں۔
افغانستان کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے روس کے صدر نے تاکید کی کہ ہم اسے اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم کے فریم ورک کے اندر افغانستان کے مسئلے کے تمام کلیدی پہلوؤں پر وسیع تر ہم آہنگی کی شدید ضرورت سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور منشیات سے متعلق جرائم کے خطرات کی بروقت نشاندہی کرنے کے لیے مجاز اداروں کا قریبی تعاون جاری رکھا جانا چاہیے اور یقیناً مشترکہ خصوصی آپریشنز اور آپریشنل اقدامات کی مدد سے ان خطرات کو بے اثر کیا جانا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
قازقستان میں بدامنی کے دوران تقریباً 4000 مظاہرین حراست میں
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: قازق وزارت داخلہ، نووستی نے کہا کہ حالیہ دنوں کے
جنوری
نیتن یاہو کے کیریئر کی سب سے بڑی ناکامی ہے ایران: ہاریٹز
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:ایک صیہونی اخبار نے آج ایک تجزیے میں ایران کے جوہری
جون
اربیل میں بڑے پیمانے پر اور مشکوک آتشزدگی
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: عراق کے مقامی ذرائع نے جمعرات کی صبح عراقی کردستان
جون
حزب اللہ نے حیفا پر میزائل حملہ کرکے اسرائیل کو کیا پیغام دیا ہے؟
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: غزہ میں صہیونی فوج کی شکست اور اس حکومت کے
جون
غزہ کی تازہ ترین صورت حال
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:انصار کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے نائب عبدالقدوس الشہری نے کہا کہ
نومبر
گوگل فوٹوز کا نیا فیچر، اب بول کر یا لکھ کر تصویریں ایڈٹ کرنا ممکن ہوگیا
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: گوگل نے اپنی مشہور ایپ گوگل فوٹوز میں نیا فیچر
اگست
سینیٹ میں اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور
?️ 25 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قائد اعوان ڈاکٹر شہزاد وسیم کی طرف سے
مئی
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے بارے ہدایات جاری کر دی ہیں
?️ 27 نومبر 2021ملتان(سچ خبریں) صوبائی ا لیکشن کمشنرغلام اسرا رخان نے کہا ہے کہ
نومبر