سچ خبریں:امریکہ کے سابق وزیر دفاع کا مطالبہ ہے کہ افغانستان اور عراق میں ناکامی کے ذمہ دار اس ملک کے فوجی جرنیلوں کو ٹھہرایا جائے۔
امریکہ کے سابق وزیر دفاع کرسٹوفر ملر نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان اور عراق میں امریکی فوج کی ناکامی کے باوجود اس ملک کے کسی اعلیٰ فوجی عہدیدار کو اس ناکامی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا،انہوں نے ان جرنیلوں پر تنقید کی جو فوجی ناکامیوں کے باوجود اعلیٰ عہدوں اور تنخواہوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
ملر نے واشنگٹن ایگزامینر کو بتایا کہ ہم عراق اور افغانستان میں جنگ ہار گئے لیکن کوئی بھی اس کے لیے جوابدہ نہیں ہے، جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار آپ ہیں۔
امریکہ کے سابق سکریٹری دفاع نے کہا کہ اس ملک کے کئی جرنیلوں نے جنگ کے دوران اعتماد کے ساتھ کہا تھا کہ وہ امریکی افواج کے مشن کے حتمی اہداف حاصل کر لیں گے لیکن وہ بری طرح ناکام رہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان جرنیلوں سے کسی نے سوال نہیں کیا بلکہ انہیں کمپنیوں اور ریسرچ سینٹرز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں جگہ دی گئی اور وہ بے تحاشا تنخواہیں وصول کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ریپبلکن نمائندوں نے، جن کی اب امریکی ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل ہے، وعدہ کیا ہے کہ وہ کم از کم افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا جائزہ لیں گے۔