?️
اطالوی وزیرِاعظم کا میڈیا سے نفرت کا انکشاف؛ لا استامپا نے میلونی کو بے نقاب کر دیا
اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی کے میڈیا مخالف خیالات ایک غیر ارادی لمحے میں سامنے آگئے، جب یورپی رہنماؤں کی واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران ان کے الفاظ کھلے مائیک پر ریکارڈ ہو گئے۔ اس گفتگو نے اٹلی اور یورپ میں سیاسی و صحافتی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات کا مقصد یوکرین میں امن کے امکانات پر تبادلۂ خیال تھا، لیکن جیسے ہی صحافیوں کو کمرے سے باہر نکالا جا رہا تھا، ملونی نے ٹرمپ سے کہا کہ وہ اٹلی کے میڈیا سے کبھی بات کرنا پسند نہیں کرتیں۔ اطالوی روزنامہ لا استامپا نے اس ویڈیو کو نشر کر کے معاملہ نمایاں کر دیا۔
لا استامپا نے لکھا یہ بات واضح ہے کہ وزیرِاعظم صحافیوں اور ان کے سوالات سے نفرت کرتی ہیں۔ برسوں سے وہ پریس کانفرنسز کی جگہ لمبی آن لائن تقاریر دیتی رہی ہیں، جن میں کوئی سوال جواب شامل نہیں ہوتا۔ یہ اطلاع نہیں بلکہ محض پروپیگنڈا ہے۔‘‘
اطالوی صحافتی تنظیم Fnsi کی سیکریٹری جنرل الساندرا کوستانتے نے بھی اس رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ وزیرِاعظم کی پریس کے ساتھ ناروا روش کو ظاہر کرتا ہے۔
اسی طرح حزبِ اختلاف کی جماعت ایتالیا ویوا کی سینیٹر سلوییا فرگولینت نے کہا:میلونی کے الفاظ بالکل واضح ہیں؛ وہ سوالات کا سامنا نہیں کر سکتیں، اور یہی تو جمہوریت ہے۔ ایک وزیراعظم جو صحافیوں سے بھاگتی ہے، وہ عوام سے بھی بھاگتی ہے۔‘
میلونی کی یہ غیر ارادی گفتگو ان کے میڈیا مخالف رویے کو مزید نمایاں کر گئی ہے، جو اب سیاسی مخالفین اور صحافتی اداروں دونوں کے لیے ایک بڑا نکتۂ اعتراض بن چکی ہے
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
کیا امریکہ اور پورپ یمن پر حملہ کر سکتے ہیں؟
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے لکھا کہ بحیرہ احمر سے تجارتی
دسمبر
کیا ترکی اور اسرئیل کے درمیان تجارت بند ہو گئی ہے؟
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے ایک بار پھر دعوی کیا کہ
مئی
جنگ سیف القدس کی سالگرہ کے موقع پر فلسطینی اسلامی جہاد کا بیان
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے آج شام منگل کو
مئی
پی ٹی آئی اور حکومت میں آج مذاکرات شروع ہوسکتے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
?️ 11 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد
دسمبر
سعودی عرب کو روسی ہتھیار یمنیوں کو دیے جانے کا خوف
?️ 23 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن
دسمبر
نیتن یاہو کا نیا وہم
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر وحشیانہ حملے کے تیسرے دن بنیامین
اکتوبر
لبنانی فوج کی مدد کی پیشکش پر تل ابیب کا چار بار مذاق اڑایا گیا: صہیونی سفارت کار
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: اسرائیل کے جنگی وزیر بینی گینٹز نے گزشتہ ہفتے اعلان
فروری
اسرائیل نے غزہ کیفے پر حملے میں ممنوعہ بم استعمال کیا
?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: گارڈین کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی قابض
جولائی