?️
اس وقت پوری دنیا اسرائیل سے متنفر ہو چکی ہے :سابق صہیونی مٹبالر
اسرائیل کے سابق فٹبالر اور میڈیا کی معروف شخصیت ایال بیرکوویچ نے اعتراف کیا ہے کہ عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف نفرت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور حالات تل ابیب کے لیے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔
عبری میڈیا کے مطابق، بیرکوویچ نے ایک ریڈیو پروگرام (FM 103) میں براہِ راست گفتگو کے دوران کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں اسرائیل کے بارے میں منفی رائے پائی جاتی ہے اور یہ رجحان بالخصوص برطانیہ میں زیادہ نمایاں ہے۔ ان کے بقول، انگلستان میں مسلمانوں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اب صورتحال پر قابو پانا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بروکسل، اوسلو اور گوٹن برگ جیسے یورپی شہروں میں بھی مسلمان بڑی تعداد میں آباد ہیں اور آئندہ دس برسوں میں اسرائیلیوں کے لیے ان علاقوں کا سفر کرنا دشوار ہو جائے گا۔
اس گفتگو کے دوران اسرائیلی چینل 14 کے میزبان ایریل سیگال نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں صرف دائیں بازو کی حکومتیں آکر ہی اس رجحان کو روک سکتی ہیں۔ ان کے مطابق، اگر یورپ میں مہاجرین کی آمد بند نہ ہوئی تو جلد ہی برطانیہ اور فرانس میں مہاجرین کے خلاف بڑی جنگ چھڑ جائے گی، اور ایسی جنگ میں اسرائیل سب سے زیادہ فائدہ اٹھائے گا۔
تاہم ایال بیرکوویچ نے اس رائے سے اختلاف کرتے ہوئے غزہ پر مکمل قبضے کی پالیسی کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات اسرائیل کی عالمی ساکھ کو مزید خراب کر دیں گے۔
سابق کھلاڑی نے اعتراف کیا کہ ہم نے اپنی احمقانہ پالیسیوں کے ذریعے دنیا کو اپنے خلاف کھڑا کر دیا ہے، آج پوری دنیا ہم سے نفرت کرتی ہے۔ اگر اختیار میرے پاس ہوتا تو میں سب سے پہلے قیدیوں کی واپسی کے لیے مذاکرات کرتا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
زیلنسکی کو عدالت کے چکر لگانا ہوں گے:روس
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری میدویدیف نے کہا کہ
اگست
اردوغان کا اسرائیل پر زور،جارحانہ پالیسیاں بند کریں اور معاہدے کی پاسداری کریں
?️ 12 اکتوبر 2025اردوغان کا اسرائیل پر زور، جارحانہ پالیسیاں بند کریں اور معاہدے کی
اکتوبر
قسام کے مجاہدین صیہونیوں کے لیے موت کے فرشتے
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوجیوں کے قسام فورسز کے چنگل میں پھسنے اور
نومبر
یوکرین کی روس کے لیے کیا حیثیت ہے؟
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: روسی صدر نے زور دے کر کہا کہ یوکرین کی
فروری
ایرانی ڈرونز کویت میں امریکی افواج کے لیے ڈراؤنا خواب:امریکی میگزین
?️ 6 جون 2026سچ خبریں:امریکی میگزین نیشن نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں اعتراف کیا
جون
امریکی حکمت عملی یورپی مفادات کو مدنظر نہیں رکھتی: فرانسوی صدر
?️ 25 اپریل 2026 سچ خبریں:ایمانوئل میکرون، صدرِ فرانس، نے امریکا کی یورپ سے متعلق
اپریل
شیخ رشید نے مریم نواز کو بنایا کڑی تنقید کا نشانہ
?️ 17 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ
اکتوبر
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے متعدد محکموں کو بند یا ضم کرنے کی تجویز
?️ 17 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ سے متعلق اعلیٰ
اکتوبر