اس وقت شام کے ساتھ ترکی کی مفاہمت کا کیا مقصد ہے؟

مفاہمت

🗓️

سچ خبریں:    ترکی کی خارجہ پالیسی میں ایک سال پہلے سے اہم تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ کیونکہ جن ممالک کے ساتھ ترکی کے اختلافات ہیں ان کے ساتھ مفاہمت اس پالیسی کا غالب رنگ بن چکی ہے۔

الخلیج اخبار میں ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے ترکی کے امور کے ماہر محمد نورالدین نے ترکی کی خارجہ پالیسی میں تبدیلیوں، خاص طور پر شام کے حوالے سے ہونے والی تبدیلیوں پر گفتگو کی اور لکھا کہ ترک حکام نے اعلیٰ سطح پر، مذکورہ ممالک کےدورے کیے ہیں۔ اگرچہ ابھی تک اس کے ٹھوس نتائج سامنے نہیں آئے ہیں۔ خاص طور پر مصر کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے۔

نورالدین کے مطابق ترکی اور شام کے تعلقات میں حال ہی میں ایک نئی اور حیران کن پیش رفت دیکھنے میں آئی جس کا اظہار ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو کے بیانات میں ہوا۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے اپنے شامی ہم منصب فیصل مقداد سے بلغراد اجلاس کے موقع پر چند منٹوں کے لیے ملاقات کی اور ترکی حکومت اور شامی اپوزیشن کے درمیان سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس تجزیاتی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ ملاقات گزشتہ سال نومبر میں ہوئی تھی لیکن اب اس کے انکشاف نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے اور مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ اہم سوال یہ ہے کہ کیا ترکی کی مفاہمتی پالیسیوں میں شام کی باری ہے؟ کیا اس میدان میں حوصلہ افزا عوامل ہیں؟ یا یہ صرف فریق مخالف کے ردعمل کو سمجھنے کی ایک کوشش یا تجربہ ہے؟ یا اس کا تعلق ترکی کے اندرونی حسابات سے ہے جیسا کہ صدارتی انتخاب؟

مشہور خبریں۔

غزہ کی گیس پر صیہونی حکومت کی نظریں

🗓️ 18 نومبر 2023Felicity Arbuthnot ایک آزاد صحافی ہے جس نے 10 سال پہلے لکھا

سائفر کیس: سزا کے خلاف اپیل قابل سماعت ہونے پر پی ٹی آئی وکلا سے دلائل طلب

🗓️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف

کرم: سیز فائر کے باوجود وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری، اموات 73 ہوگئیں

🗓️ 26 نومبر 2024 ضلع کرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کئی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنیارٹی کے معاملے پر قانونی جنگ، 5 ججز نے وکیل کرلیے

🗓️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سنیارٹی کے معاملے

سام سنگ گلیکسی ’ایس 25‘ سیریز کے چار فون پیش کیے جانے کا امکان

🗓️ 14 جنوری 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ

ٹرمپ بن سلمان کی مدد سے مشرق وسطیٰ میں ایک نئے محور کی تلاش میں 

🗓️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے ایسی معلومات حاصل کی ہیں جن سے

لندن بھاگے ہوئے سیاستدانوں کو واپس لاوں گا

🗓️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  پشاور میں کم لاگت فیملی فلیٹس تقسیم کرنے

کیا ٹرمپ یوکرین کی جنگ 100 دنوں میں ختم کر سکتے ہیں؟

🗓️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: ماسکو سے شائع ہونے والے اخبار ایزویسٹیا نے ایک تجزیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے