?️
سچ خبریں: ہسپانوی وزیر نے ایک بیان جاری کیا جس میں نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے سماجی حقوق کے وزیر نے صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ سید حسن نصراللہ کی تازہ ترین دھمکیوں کے مقابلے میں صیہونی کیا کر رہے ہیں؟
اسپین کے سماجی حقوق کے وزیرایوان بلارا نے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ بوڈیموس پارٹی میں ہم گزشتہ دہائیوں کے دوران فلسطینی عوام کے مصائب اور مشکلات سے مطمئن نہیں ہیں اور آج ہم بلند آواز سے اعلان کرنا چاہتے ہیں کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں لاکھوں لوگ مارے جاچکے ہیں، وہ پانی، خوراک اور بجلی تک رسائی سے محروم ہیں اور شہریوں پر بمباری کی جارہی ہے جو ایک خطرناک اجتماعی سزا اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی نیز جنگی جرم ہے۔
بلارا نے غزہ میں فوری طور پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کراسنگ بنانے کا مطالبہ کیا تاکہ شہریوں کو وہاں سے نکالا جا سکے اور اس پٹی کے لوگوں تک انسانی امداد بھیجی جا سکے۔
انہوں نے یورپی یونین سے بھی کہا کہ وہ نیتن یاہو کے ساتھ تعاون بند کرے اس لیے کہ وہ جنگی مجرم ہے، اور اپنے موقف کے اظہار میں آزادانہ طور پر کام کرے۔
مزید پڑھیں؛ 33 روزہ جنگ میں حزب اللہ نے امریکہ کے شیطانی منصوبے کو کیسے خاک میں ملایا؟
درایں اثنا پاکستان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے غزہ پر صیہونی حکومت کے ہوائی حملوں اور اس کے محاصرے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ درحقیقت یہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطین کے بے گناہ لوگوں کی نسل کشی ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کے بارے میں مصر اور سعودی عرب کا بیان
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے قاہرہ دورے کے
اکتوبر
بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہ راست تجارت بحال
?️ 2 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ سال نومبر میں دونوں ممالک کے درمیان
مارچ
بشام میں چینی شہریوں پر حملہ، حکومت کا تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے
مارچ
امریکہ کے افغانستان پر حملہ کرنے کی اصل وجہ کیا تھی؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:طالبان کے وزیر اعظم کے سیاسی نائب مولوی عبدالکبیر نے کہا
جولائی
امریکہ یمن جنگ کو صیہونی مفادات کی طرف لے جارہا ہے:انصاراللہ
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے اس بات کی طرف
اگست
جو بائیڈن نے امریکا کو برباد کردیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر پر شدید حملہ
?️ 12 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن پر
جولائی
آذربائیجان میں گیس، بجلی، پانی اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: جمہوریہ آذربائیجان کی ٹیرف کونسل نے 2 جنوری کو اعلان
جنوری
مغربی ممالک افغانستان کے موجودہ بحران کے ذمہ دار:برطانوی وزیر
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: سابق برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی روری سٹیورٹ نے بتایا
فروری