?️
سچ خبریں: ایک اسرائیلی اہلکار نے اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیئل اسموتریچ کے سعودی عرب کے خلاف بیانات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان باتوں نے تل ابیب اور ریاض کے درمیان موجودہ ماحول کو سخت سیاسی نقصان پہنچایا ہے۔
اسرائیلی اہلکار نے مزید کہا کہ اسموتریچ کے بیانات نے کئی ماہ کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں سعودی عرب کے ساتھ خاموش تعاون کے عمل کو تباہ کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیئل اسموتریچ نے جمعرات کے روز ایک اجلاس کے دوران متنازعہ بیانات دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے بدلے میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمور کرنے کی پیشکش کرے گا تو ہم انہیں کہیں گے کہ نہیں، شکریہ۔
انہوں نے مزید طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ آپ اپنے اونٹ پر سوار ہو کر سعودی عرب کے صحرا میں سفر جاری رکھیں۔
ان بیانات پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد اسموتریچ کو معافی مانگنی پڑی اور انہوں نے کہا کہ میرے سعودی عرب کے حوالے سے بیانات یقیناً نامناسب تھے اور میں نے جو توہین کی اس پر معذرت خواہ ہوں۔
تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے باوجود ہم سعودی عرب سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ہمارا نقصان نہیں کریں گے، ہمارے حقوق سے انکار نہیں کریں گے اور ہمارے ساتھ حقیقی امن قائم کریں گے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
امریکا نے افغانستان سے انخلا کے بعد بھی فضائی نگرانی رکھنے کا اعلان کردیا
?️ 20 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے افغانستان سے انخلا کے بعد بھی ملک
مئی
پیپلز پارٹی کا سینیٹر اسحٰق ڈار کو قائد ایوان بنانے پر تحفظات کا اظہار
?️ 26 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
نومبر
جج صاحب 25 کروڑ عوام پر جو دہشت گردی کر کے قبضہ کیا گیا، انہیں کیا سزا دیں گے؟
?️ 1 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جج
اگست
مصر کا ایران کے نام تعزیتی پیغام
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حفیظ نے صوبہ
جولائی
صیہونی قابض حماس کے کمانڈروں کے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں؟
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: روئٹرز نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں حماس کے تین اہم
دسمبر
انتخابات میں دھاندلی کا بیان: سابق کمشنر راولپنڈی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد
?️ 16 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے عام انتخابات 2024
مئی
امریکی جاسوسی کے انکشافات پر مغربی ممالک کا ردعمل
?️ 2 جون 2021سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے اپنے اتحادی ممالک کی جاسوسی کیے جانے
جون
صیہونی حکومت اور امریکہ کی بربریت دنیا کے سامنے
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے غزہ کے المعمدانی اسپتال میں
اکتوبر